کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 79
سوال:… ابو الاسود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کے معمولات کی بابت دریافت کیا تو انہوں نے بتلایا کہ: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اہلیہ کے ساتھ گھرکے کام کاج میں ہاتھ بٹاتے ۔[1] سوال:… کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا جوتا اور کپڑا خود پیوند کر لیا کرتے تھے؟ جواب:… سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے لباس پر خود پیوند لگا لیتے اور جوتے گانٹھ لیتے تھے، مزید آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی وہی کام کرتے تھے جو دیگر مرد اپنے گھروں میں کرتے ہیں۔[2] سوال:… کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کو سلام کہا کرتے تھے؟ جواب:… سیدناانس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بچوں کے پاس سے گزرتے تو انہیں سلام کہتے۔[3] سوال:… نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کس قدر حیا دار تھے؟ جواب:… سیدنا ابو سعیدخدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پردے میں موجود کنواری لڑکی سے بھی زیادہ با حیا تھے۔[4] سوال:… کیا قریش مکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو صادق اور امین مانتے تھے؟ جواب:… سیدناعبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک موقع پر قریش مکہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ: ((مَا جَرَّبنَا عَلَیکَ إِلَّا صِدقًا)) [5] ’’ہم تمہیں صادق مانتے ہیں، ہم نے تم سے سچ کے علاوہ کچھ نہیں سنا۔‘‘ سوال:… چوری کرنے والی عورت کی سفارش کرنے والوں کی سفارش رد کرنے کے بعد
[1] صحیح البخاری:۶۷۶. [2] مسند أحمد: ۲۵۳۴۱. [3] صحیح الجامع: ۵۰۱۴. [4] صحیح مسلم: ۲۳۲۰. [5] صحیح البخاری:۴۷۷۰.