کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 78
جواب:… ارشاد ربانی ہے: ﴿فَبِمَا رَحْمَةٍ مِنَ اللّٰهِ لِنْتَ لَهُمْ وَلَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَانْفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَهُمْ ﴾ [آل عمران:۱۵۹] ’’اللہ کی رحمت سے ہی آپ ان کے لیے نرم ہوئے، اگر آپ سخت گو اور سنگ دل ہوتے تو وہ آپ کے آس پاس سے بھاگ جاتے، آپ ان سے درگزر کریں اور ان کے لیے بخشش طلب کریں۔ ‘‘ سوال:… کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی بیوی یا خادم کو مارا ؟ جواب:… سیدہ عائشہ بیان کرتی ہیں کہ: مَا ضَرَبَ رَسُولُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم خَادِمًا لَہٗ وَلَا امْرَأَۃً وَلَا ضَرَبَ بِیَدِہٖ شَیئًا [1] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی اپنے کسی خادم کو یا بیوی کو نہیں مارا، نہ ہی کسی اور چیز کو کبھی زد و کوب کیا۔‘‘ سوال:… کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی سے ذاتی انتقام لیا ہے؟ جواب:… سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ: مَا انْتَقَمَ رَسُولُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم لِنَفْسِہٖ [2] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی اپنی ذات کے لیے انتقام نہیں لیا۔‘‘ سوال:… نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تواضع بیان کریں؟ جواب:… سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زمین پر بیٹھ کر کھانا کھا تے، اسی طرح کسی غلام کی طرف سے جو کی روٹی کی دعوت بھی قبول کر لیتے تھے۔[3] سوال:… کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر کے کام کیا کرتے تھے؟
[1] سنن ابن ماجہ:۱۹۸۴. [2] صحیح البخاری: ۳۵۶۰. [3] سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ:۲۱۲۵.