کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 76
کلمات کہے؟ جواب:… سیدنابراء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: ’’ کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیه وسلم أَحْسَنَ النَّاسِ وَجْہًا ۔‘‘[1] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خوبصورت ترین چہرے کے مالک تھے۔‘‘ سوال:… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھیں کیسی تھیں؟ جواب:… سیدناجابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: ’’ کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم أَشْکَلَ الْعَینِ ‘‘[2] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیاہ آنکھوں کی سفیدی میں لمبے سرخ ڈورے تھے۔‘‘ سوال:… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہِ انور کی جابر رضی اللہ عنہ نے کیا صفت بیان کی؟ سوال:… جابر رضی اللہ عنہ سے ایک آدمی نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ تلوار کی طرح تھا، تو جابر بن سمرہ نے کہا: نہیں، بلکہ آپ کا چہرہ گول اور سورج ، چاند جیسا تھا۔[3] سوال:… مہر نبوت کہاں تھی اور دیکھنے میں کس کی طرح لگتی تھی؟ سوال:… جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھے کے پاس کبوتری کے انڈے جیسی مہر نبوت دیکھی اس کا رنگ آپ کے جسم جیسا تھا۔[4] سوال:… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قد کاٹھ اور سر مبارک کیسا تھا؟ جواب:… سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہ تو بہت لمبے تھے اور نہ ہی چھوٹے، آپ کی ہتھیلیاں اور پاؤں گوشت سے پرُاور مضبوط تھے، آپ کا سر بڑا مضبوط تھا۔[5]
[1] صحیح البخاری:۳۵۴۹. [2] صحیح البخاری: ۳۳۵۹ وصحیح مسلم: ۲۳۳۹. [3] صحیح البخاری: ۳۳۵۹ وصحیح مسلم: ۲۳۳۹. [4] صحیح البخاری: ۳۳۵۹ وصحیح مسلم: ۲۳۳۹. [5] جامع الترمذی: ۳۶۳۷.