کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 74
فِلقَتَینِ۔‘‘[1] ’’اہل مکہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نشانی دکھانے کا مطالبہ کیا تو آپ نے انہیں چاند دو ٹکڑوں میں کر دکھایا۔‘‘ سوال:… واقعہ معراج کے بعد مشرکین کے سوال پر کون سا معجزہ رونما ہوا؟ جواب:… سیدناجابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا: جس وقت قریش نے مجھے جھوٹا قرار دیا تو میں حطیم میں کھڑا ہو گیا اور اللہ تعالیٰ نے میرے لیے بیت المقدس نمایاں کر دیا اور میں اسے دیکھ کر اس کی نشانیاں بتلانے لگا۔[2] سوال:… دوران سفر پانی کم ہونے پر کون سا معجزہ رونما ہوا؟ جواب:… سیدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس زوراء مقام پر پانی کا برتن لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اس میں ڈالا اور پانی آپ کی انگلیوں سے پھوٹنے لگا پھر سب لوگوں نے وضو کیا۔[3] سوال:… ابو رافع یہودی کو کس صحابی نے اور کیوں قتل کیا؟ جواب:… ابو رافع یہودی کو عبد اللہ بن عتیک رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے قتل کیا تھا؛ کیونکہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تکلیف دیتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالفین کا مددگار تھا۔[4] سوال:… کون سے صحابی ہیں جو ۱۲۰ سال زندہ رہے اور ان کے چند بال سفید ہوئے، اس کی وجہ کیا تھی؟ جواب:… ابو زید بن اخطب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے چہرے پر ہاتھ پھیرا اور میرے لئے دعا فرمائی۔ (راوی کہتے ہیں:) آپ پھر ۱۲۰ سال زندہ رہے اور ان کے سر میں چند بال ہی سفید تھے۔[5]
[1] صحیح البخاری: ۳۶۳۸ وصحیح مسلم: ۲۸۰۱. [2] صحیح البخاری: ۳۶۷۳. [3] صحیح البخاری: ۳۵۷۲. [4] صحیح البخاری:۴۰۳۹. [5] جامع الترمذی:۳۶۲۹.