کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 73
سوال:… جبرائیل علیہ السلام کس صحابی کی شکل میں وحی لے کر آیا کرتے تھے؟ جواب:… سیدناجابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا: ((أَشْبَہُ مَنْ رَأَیْتُ بِجِبْرِیلَ دِحْیَۃُ الکَلْبِیُّ)) [1] ’’میرے مشاہدے میں جبریل علیہ السلام کے ساتھ سب سے زیادہ مشابہت دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کی ہے۔ ‘‘ سوال:… کس صحابی کی مشابہت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ساتھ تھی؟ جواب:… عروہ بن مسعود ثقفی رضی اللہ عنہ کی مشابہت عیسی بن مریم علیہ السلام سے ہے۔[2] سوال:… نزولِ وحی کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر کتنی تھی؟ جواب:… سیدناعبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ: ’’أُنزِلَ عَلَی رَسُولِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم وَہُوَ ابنُ أَربَعِینَ‘‘[3] ’’جس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر چالیس برس تھی۔‘‘ سوال:… نبی صلی اللہ علیہ وسلم نبوت کے بعد مکہ میں کتنا عرصہ رہے؟ جواب:… سیدناعبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ: ’’مَکَثَ بِمَکَّۃَ ثَلَاثَ عَشرَۃَ سَنَۃً‘‘[4] ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں تیرہ برس ٹھہرے رہے۔‘‘ سوال:… مشرکین مکہ کے مطالبے پر آپ کا کون سا معجزہ رونما ہوا؟ جواب:… سیدناعبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: ’’إِنَّ أَہلَ مَکَّۃَ سَأَلُوا رَسُولَ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم أَن یُرِیَہُم آیَۃً فَأَرَاہُم القَمَرَ
[1] صحیح الجامع: ۹۸۷. [2] صحیح الجامع: ۳۳۶۲. [3] صحیح البخاری: ۳۳۵۴. [4] صحیح البخاری: ۳۳۵۴.