کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 64
(۳۸) غصے کو پی جانا جنت کا باعث ہے:
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے کہا:
یَا رَسُولَ اللّٰہِ دُلَّنِی عَلٰی عَمَلٍ یُدخِلُنِی الْجَنَّۃَ، قَالَ: ((لَا تَغْضَبْ وَلَکَ الْجَنَّۃُ)) [1]
’’اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے جو مجھے جنت میں داخل کردے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غصہ نہ کیا کر، اس کے بدلے تیرے لیے جنت ہے۔‘‘
(۳۹) بہترین عمل ہمیشگی کا عمل ہے:
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((أَحَبُّ الْأَعْمَالِ إِلَی اللّٰہِ أَدْوَمُہَا وَإِنْ قَلَّ)) [2]
’’ اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے زیادہ محبوب عمل وہ ہے جس پر ہمیشگی کی جائے، اگرچہ وہ تھوڑا ہی ہو۔‘‘
(۴۰) درود شریف شفاعت نبوی کا باعث ہے:
سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((مَنْ صَلّٰی عَلَيَّ حِیْنَ یُصْبِحُ عَشْرًا وَحِیْنَ یُمْسِیْ عَشْرًا أَدْرَکَتْہُ شَفَاعَتِیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ)) [3]
’’جس شخص نے دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام مجھ پر درود شریف بھیجا ، اسے قیامت کے دن میری سفارش نصیب ہوگی۔‘‘
(۴۱) ہر روز سو مرتبہ استغفار نبوی سنت ہے:
سیدنااغر مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((اِسْتَغْفِرُوْا رَبَّکُمْ إِنِّیْ اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ وَأَتُوْبُ إِلَیْہِ کُلَّ یَوْمٍ مِأۃَ
[1] صحیح الجامع: ۷۳۷۴.
[2] صحیح الجامع: ۱۶۳.
[3] صحیح الجامع: ۲۳۳.