کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 63
ذِکْرِ اللّٰہِ)) [1]
’’ اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے زیادہ محبوب عمل یہ ہے کہ جب تو فوت ہو تو تیری زبان اللہ تعالیٰ کے ذکر سے تر ہو۔‘‘
(۳۴) صدقہ بیماریوں کا علاج ہے:
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((دَاوُوا مَرْضَاکُم بِالصَّدَقَۃِ)) [2]
’’اپنے بیماروں کا علاج صدقہ کے ذریعے کرو۔‘‘
(۳۵) پانی پلانا افضل ترین صدقہ:
سیدناسعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((أَفضَلُ الصَّدَقَۃِ سَقیُ المَائِ)) [3]
’’سب سے زیادہ فضیلت والا صدقہ پانی پلاناہے۔‘‘
(۳۶) رحم کروگے تو تم پر رحم کیا جائے گا:
سیدناعبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((إِرْحَمْ مَن فِی الأَرضِ یَرحَمْکَ مَن فِی السَّمائِ)) [4]
’’زمین والوں پر رحم کر آسمان والا تجھ پر رحم کرے گا۔‘‘
(۳۷) لوگوں کا شکر گزار اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہے:
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((أَشْکَرُ النَّاسِ لِلّٰہِ أَشْکَرُہُم لِلنَّاسِ)) [5]
’’جو جس قدر لوگوں کا شکر گزار ہو گا اسی قدر وہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوگا۔‘‘
[1] صحیح الجامع: ۱۶۵.
[2] صحیح الجامع: ۳۳۵۸.
[3] صحیح الجامع: ۱۱۱۳.
[4] صحیح الجامع: ۸۹۶.
[5] صحیح الجامع: ۱۰۰۸.