کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 60
((لَزَوَالُ الدُّنْیَا أَہْوَنُ عَلَی اللّٰہِ مِنْ قَتْلِ مُؤْمِنٍ بِغَیْرِ حَقٍّ)) [1]
’’پوری دنیا کا ختم ہوجانا اللہ تعالیٰ کے ہاں ایک مومن کو ناحق قتل کرنے سے زیادہ ہلکا ہے۔‘‘
(۲۴) سنی سنائی بات پھیلانا جھوٹے انسان کی روش ہے:
سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((کَفٰی بِالْمَرْئِ کَذِبًا أَنْ یُحَدِّثَ بِکُلِّ مَا سَمِعَ)) [2]
’’آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات کو آگے بیان کردے۔‘‘
(۲۵) ہنسانے کے لیے جھوٹ تباہی کا باعث ہے:
سیدنامعاویہ بن حیدہ القشیری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((وَیلٌ لِّلَّذِی یُحَدِّثُ فَیَکْذِبُ لِیُضْحِکَ بِہِ الْقَومَ، وَیلٌ لَہٗ وَیلٌ لَہٗ))[3]
’’اس شخص کے لیے ہلاکت وبربادی ہے جو بات کرتے ہوئے لوگوں کو ہنسانے کے لیے جھوٹ بولتا ہے ایسے شخص کے لیے ہلاکت وبربادی ہے، ایسے شخص کے لیے ہلاکت وبربادی ہے۔‘‘
(۲۶) امانت ، صداقت ،حسن اخلاق اور حلال کھانا بہترین خصلتیں ہیں:
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((أَرْبَعٌ إِذَا کُنَّ فِیْکَ فَلاَ عَلَیْکَ مَا فَاتَکَ مِنَ الدُّنْیَا: صِدْقُ الْحَدِیثِ، وَحِفْظُ الْأَمَانَۃِ، وَحُسْنُ الْخُلُقِ، وَعِفَّۃُ مَطْعَمٍ)) [4]
’’چارچیزیں جب تجھ میں موجودہوں تودنیاکی کوئی بھی چیزتجھے نہ مل سکے تو
[1] صحیح الجامع: ۵۰۷۸.
[2] صحیح الجامع: ۴۴۸۲.
[3] صحیح الجامع: ۷۱۳۶.
[4] صحیح الجامع: ۸۷۳.