کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 59
(۱۹) نا اہل کو عہدہ دینا قیامت کی نشانی ہے:
سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((إِذَا وُسِّدَ الأَمْرُ إِلٰی غَیْرِ أَہْلِہٖ فَانْتَظِرِ السَّاعَۃَ)) [1]
’’حب معاملہ نااہل کے سپرد کردیا جائے تو قیامت کا انتظار کر۔‘‘
(۲۰) حقیقی جہاد کی نشانی:
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((مَنْ قَاتَلَ لِتَکُونَ کَلِمَۃُ اللّٰہِ ہِیَ الْعُلْیَا فَہُوَ فِی سَبِیلِ اللّٰہِ)) [2]
’’جس شخص نے اللہ تعالیٰ کا کلمہ بلند کرنے کے لیے لڑائی کی تو وہ اللہ کی راہ میں ہے۔‘‘
(۲۱) حسن اخلاق سب سے بھاری نیکی ہے:
سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((أَثْقَلُ شَیْئٍ فِی الْمِیْزَانِ الْخُلُقُ الْحَسَنُ)) [3]
’’ترازو میں سب سے زیادہ بھاری چیز حسن اخلاق ہے۔‘‘
(۲۲) چار قسم کے جانوروں کو قتل کرنا جائز نہیں:
سیدناعبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((اَرْبَعَۃٌ مِنَ الدَّوابِّ لَا یُقْتَلْنَ: النَّمْلَۃُ والنَّحْلَۃُ وَالْہُدْہُدُ وَالصُّرَدُ)) [4]
’’چار قسم کے جانوروں کو قتل نہ کیا جائے: چیونٹی ، شہد کی مکھی ،ہدہد اور لٹورا۔‘‘
(۲۳) اللہ تعالیٰ کے ہاں ایک مومن کے خون کی قیمت:
سیدنابراء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
[1] صحیح الجامع: ۸۲۶.
[2] صحیح الجامع: ۶۴۱۷.
[3] صحیح الجامع: ۱۳۴.
[4] صحیح الجامع: ۸۷۹.