کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 58
غَیْرِ الْغَالِیْ فِیْہِ وَالْجَافِیْ عَنْہُ وَإِکْرَامَ ذِی السُّلْطَانِ الْمُقْسِطِ)) [1] ’’بوڑھے مسلمان کا احترام اور ایسا قاری قرآن جو اس میں غلو کرنے والا نہ ہو اور نہ ہی اس سے پہلوتہی کرنے والا ہو اس کا احترام اور انصاف پسند بادشاہ کا احترام اللہ تعالیٰ کی تعظیم وتبجیل کی علامت ہے۔‘‘ (۱۶) گمراہی سے بچنے کے دو سنہری اصول: سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((تَرَکْتُ فِیْکُمْ شَیْئَیْنِ لَنْ تَضِلُّوا بَعْدَہُمَا: کِتابَ اللّٰہِ وَسُنَّتِی)) [2] ’’میں تم میں دو ایسی چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں جن کے بعد تم کبھی بھی گمراہ نہیں ہوگے، وہ کتاب اللہ اور میری سنت ہے۔‘‘ (۱۷) بدعتی کی توبہ قبول نہیں ہوتی: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اِنَّ اللّٰہَ احْتَجَرَ التَّوبَۃَ عَنْ کُلِّ صَاحِبِ بِدْعَۃٍ)) [3] ’’بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے ہر بدعتی سے توبہ کو پردے میں رکھا ہے۔‘‘ (۱۸) دعا بہترین عبادت ہے: سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَلدُّعَائُ ہُوَ الْعِبَادَۃُ)) [4] ’’دعا عبادت ہی ہے۔‘‘
[1] صحیح الجامع: ۲۱۹۹. [2] صحیح الجامع: ۲۹۳۷. [3] صحیح الجامع: ۱۶۹۹. [4] صحیح الجامع: ۳۴۰۷.