کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 57
(۱۲) اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول رضی اللہ عنہم سے محبت کی نشانی: سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ سَرَّہُ أَنْ یُحِبَّ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہُ فَلْیَقْرَأْ فِی الْمُصْحَفِ)) [1] ’’جو شخص یہ پسند کرتا ہے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرے تو اسے چاہیے کہ وہ قرآن مجید کی تلاوت مصحف سے (دیکھ کر) کرے۔‘‘ (۱۳) تلاوت کی اصل خوبصورتی خشیت الٰہی ہے: سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَحْسَنُ النَّاسِ قِرَائَ ۃً الَّذِیْ إِذَا قَرَأَ رَأَیْتَ أَنَّہٗ یَخْشَی اللّٰہَ)) [2] ’’لوگوں میں سے اچھی قراء ت والا وہ ہے جب وہ قراء ت کرے تو آپ سمجھیں کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ڈر رہا ہے۔‘‘ (۱۴) قرآن مجید کو خوبصورتی سے پڑھنا سنت نبوی ہے: سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہو ئے سنا: ((زَیِّنُوا الْقُرْآنَ بِأَصْوَاتِکُمْ فَإِنَّ الصَّوْتَ الْحُسْنَ یَزِیْدُ الْقُرْآنَ حُسْنًا)) [3] ’’قرآن کریم کو اپنی آوازوں سے دلکش بناؤ، بے شک اچھی آواز قرآن کے حسن میں اضافے کا باعث ہے۔‘‘ (۱۵) تین لوگوں کا احترام رب تعالی کا احترام ہے: سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ مِنْ إِجْلَالِ اللّٰہِ إِکْرَامَ ذِی الشَّیْبَۃِ الْمُسْلِمِ وَحَامِلِ الْقُرْآنِ
[1] صحیح الجامع: ۶۲۸۹. [2] صحیح الجامع: ۱۹۴. [3] صحیح الجامع: ۳۵۸۱.