کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 52
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان اوصاف کا تذکرہ اس حدیث میں کیا ہے، جسے سیدناعبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((طُوبٰی لِلْغُرَبَائِ)) فَقِیلَ: مَنْ الْغُرَبَائُ یَا رَسُولَ اللّٰہِ؟ قَالَ: أُنَاسٌ صَالِحُونَ فِی أُنَاسِ سُوئٍ کَثِیرٍ مَنْ یَعْصِیہِمْ أَکْثَرُ مِمَّنْ یُطِیعُہُمْ)) [1]
’’غرباء کو مبارک ہو۔‘‘ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! غرباء کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو بہت سارے بُرے لوگوں میں کچھ اچھے لوگ ہیں،ان کے نافرمان فرمانبرداروں سے زیادہ ہیں۔‘‘
[1] مسند أحمد: ۶۶۵۰.