کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 47
سیدناعبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((اِنَّ أَوَّلَ مَا خَلَقَ اللّٰہُ الْقَلَمَ)) [1]
’’پہلے پہل اللہ نے قلم کو پیدا کیا (یعنی پانی اور عرش کے بعد)۔‘‘
سوال:… کیااللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے اپنے نبی کے نورکوپیداکیا؟
سوال:… نہیں۔اور یہ حدیث ’’أَوَّلُ مَا خَلَقَ اللّٰہُ نُوْرَ نَبِیِّکَ یَا جَابِرٌ‘‘ (یعنی اے جابر اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نور کو پیدا کیا)سراسر جھوٹی اور موضوع ہے،اس کومحدثین نے من گھڑت کہاہے۔
سوال:… اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو کیوں نازل فرمایا؟
جواب:… تاکہ اس کی تعلیمات پر عمل کیا جائے۔
فرمان الٰہی ہے:
﴿ اتَّبِعُوا مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ مِنْ رَبِّكُمْ ﴾ (الاعراف: ۳)
’’جو کچھ تمہارے رب کی طر ف سے تمہاری طرف نازل کیا گیا ہے اس کی پیروی کرو۔‘‘
سیدناعبدالرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((اِقْرَئُ وْا الْقُرْآنَ وَاعْمَلُوا بِہٖ وَلَا تَغْلُوا فِیہِ وَلَا تَجْفُوا عَنْہُ وَلَا تَأْکُلُوا بِہٖ وَلَا تَسْتَکْثِرُوا بِہٖ))[2]
’’قرآن پڑھو ،اس پر عمل کرو، اس میں غلو نہ کرو، اس سے پہلو تہی نہ کرو، نہ اس کے ذریعے کھاؤ اور نہ ہی اس کے ذریعے مال کی زیادتی طلب کرو۔‘‘
سوال:… تلاوت قرآن کی غرض وغایت کیا ہے؟
جواب:… ہم قرآن کی تلاوت اس لیے کرتے ہیں تاکہ اسے سمجھیں،اس میں غور وفکر
[1] سنن ابو داود: ۴۷۰۰.
[2] صحیح الجامع: ۱۱۶۸.