کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 28
سوال:… کیا اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے؟
جواب:… اللہ تعالیٰ اپنی قوت وطاقت، دیکھنے اور علم کے لحاظ سے ہمارے ساتھ ہے یعنی ہماری جملہ حرکات وسکنات اس کے سامنے ہیں۔
فرمان الٰہی ہے:
﴿ قَالَ لَا تَخَافَا إِنَّنِي مَعَكُمَا أَسْمَعُ وَأَرَى ﴾ (طہٰ: ۴۶)
’’ڈرو مت میں تمہارے ساتھ ہوں،سب کچھ سن رہا ہوں اور دیکھ رہاہوں۔‘‘
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((إِنَّکُمْ تَدْعُونَ سَمِیعًا قَرِیبًا وَہُوَ مَعَکُمْ)) [1]
’’تم ایسی ذات کو پکارتے ہو جو سننے والی اور قریب ہے، اوروہ (علم کے اعتبار سے) تمہارے ساتھ ہے۔‘‘
[1] صحیح مسلم: ۲۷۰۴.