کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 22
لاالٰہ اِلااللہ کا مفہوم اور اس کی شرائط
سوال:… لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ کی شروط کیاہیں؟
جواب:… لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ کی درج ذیل شرائط ہیں:
1:… اس کے مفہوم سے واقفیت،یعنی اللہ کے علاوہ کسی کو معبود برحق نہ سمجھنا۔ فرمان الٰہی ہے:
﴿ فَاعْلَمْ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ ﴾ [محمد: ۱۹]
’’جان لو کہ اللہ کے علاوہ کوئی بھی معبود برحق نہیں۔‘‘
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((مَنْ مَاتَ وَہُوَ یَعْلَمُ أَنَّہٗ لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ دَخَلَ الْجَنَّۃَ)) [1]
’’جس کی موت عقیدہ توحید لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰه پر ہوگی جنت میں داخل ہوگا۔‘‘
2:… لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہ پرایسا یقین جس میں کوئی شک کا شائبہ نہ ہو۔
فرمان الٰہی ہے:
﴿ إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللّٰهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا ﴾ [الحجرات: ۱۵]
’’حقیقت میں مومن تو وہ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے پھر انہوں نے کوئی شک نہیں کیا۔‘‘
3:… کلمہ لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہ کے تما م مقتضیات کو زبان ودل سے قبول کرنا۔
سیدناعبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
[1] صحیح مسلم: ۲۶.