کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 120
چند مخصوص کلمات کی ادائیگی کا بیان
سوال:… ان کلمات کی وضاحت کریں ؟
جواب:… ﴿ضُعْفٍ ، ضُعْفًا﴾ ض پر ضمہ اور فتحہ پڑھ سکتے ہیں۔
سوال:… ان کلمات کی وضاحت کریں جن میں ص کے اوپر چھوٹا سا ( س ) لکھا ہوتا ہے۔
جواب:…. (1)﴿ وَیَبْصُطُ﴾ (البقرۃ:۲۴۵) (2) ﴿ فِی الْخَلْقِ بَصْطَۃً﴾ (الاعراف:۶۹) ان دونوں میں صر ف (س ) پڑھیں گے۔
(3) ﴿الْمُصَیْطِرُوْنَ﴾ (الطور:۳۷) اس میں(س اور ص) دونوں پڑھ سکتے ہیں۔
(4) ﴿بِمُصَیْطِرٍ﴾ (الغاشیۃ:۲۲) اس میں صرف (ص ) پڑھیں گے۔
وَآخَرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ