کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 118
(6) کلمہ کے آخرمیں گول ۃکو ہائے ساکنہ سے بدلنایہ بھی وقف بالابدال ہے۔ ﴿جَنَّۃٌ سے جَنَّہْ ﴾ سوال:… وقف بالاسکان ، اشمام اورروم کن حرکات میں ہوتے ہے۔ جواب:… اسکان: زبر ، زیر اور پیش پر - اشمام صرف پیش پر اور روم زیر اور پیش پر سوال:… قرآن مجید میں سکتہ کے کون سے مقامات ہیں؟ جواب:… (1) ﴿ عِوَجَاس قَیِّمًا﴾ (الکہف: ۱) 2 ﴿ مَرْقَدِنَاس ھٰذَا﴾ (یس: ۵۲) (2) ﴿وَقِیْلَ مَنْ س رَاقٍ﴾ (القیامۃ: ۲۷) (3) ﴿کَلَّابَلْ س رَانَ﴾ (المطففین: ۱۴) سوال:… وہ کون سے کلمات ہیں جن کاالف وقف میں پڑھا جاتا ہے وصل میں نہیں؟ جواب:… وہ کلمات جن کا الف صرف وقف میں ہی پڑھا جائے گا وہ یہ ہیں: الرقم کلمہ سورت آیت الرقم کلمہ سورت آیت (1) لٰکِنَّا الکہف ۳۸ (5) سَلَاسِلَا الدھر ۴ (2) الظُّنُوْناَ الأحزاب ۱۰ (6) قَوَارِیْرَا (پہلا) الدھر ۱۵ (3) الرَّسُوْلَا الأحزاب ۶۶ (7) أَنَا یوسف جہاں بھی آئے ۶۹ (4) السَّبِیْلَا الأحزاب ۶۷ نوٹ:… دو کلمات ایسے ہیں جن کو وقفا دو طرح پڑھ سکتے ہیں ۔ (1) ﴿فَمَا آتٰنِ﴾( نمل:۳۶) حذف یاء ﴿ فَمَا آتٰنْ ﴾ اور اثبات یاء ﴿ فَمَا آتٰنِی﴾ (2) ﴿سَلَا سِلَا﴾ ( دھر:۴) حذف الف ﴿سَلَاسِلْ ﴾ اور اثبات الف ﴿سَلَا سِلَا ﴾ سوال:… وہ کلمات جن کاالف کسی حالت میں بھی نہیں پڑھا جاتا ہے ۔ جواب:… وہ کلمات جن کا الف وقفا وصلا نہیں پڑھا جائے گا۔