کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 114
سوال:… سبب مد سکون اصلی کی صورت میں مدود کی وضاحت کریں؟
جواب:… (1) کلمی مخفف: کلمہ قرآنی میں حرف مدہ کے بعد سکون اصلی ہو ﴿ آلْئٰنَ ﴾ اس کی مقدار: طول ہے۔
(2) حرفی مخفف: حروف مقطعات میں حرف مدہ کے بعد سکون ہو - جیسے: ﴿ حٓمٓ، قٓ﴾ اس کی مقدار: طول ہے۔
(3) لازم لین: حروف مقطعات میں حرف لین کے بعد سکون ہو- جیسے: ۔عین مریم ﴿کٰہٰیٰعٓصٓ﴾ اورعین شورٰی ﴿عٓسٓقٓ﴾ - اس کی مقدار: طول ، توسط ہوگی۔ لیکن (طول اولیٰ ہے)
سوال:… سبب مدتشدید کی صورت میں مدود کی وضاحت کریں؟
جواب:… (1)کلمی مثقل: کلمہ قرآنی میں حرف مدہ کے بعد تشدید ہو- جیسے: ﴿ دَآبَّۃٍ﴾ اس کی مقدار: طول ہے۔
(2) حرفی مثقل: حروف مقطعات میں حرف مدہ کے بعد تشدید ہو- جیسے: ﴿الٓمّٓ ﴾ - اس کی مقدار: طول ہے ۔
سوال:… حروف مقطعات میں مدود کی وضاحت کریں ؟
جواب:… (1)’’نَقَصَ عَسَلُکُمْ ‘‘میں مد فرعی ہوگی۔ 2 ’’حَیٌّ طَہُرْ‘‘ میں مد اصلی ہوگی۔ 3 الف میں کوئی مد نہیں ہوگی۔
ہائے ضمیرکا بیان
سوال:… ہائے ضمیر کسے کہتے ہیں؟
جواب:… واحد مذکر غائب کی وہ ضمیر جس کا معنی اس ہوتا ہے جیسے: ’’ کِتَابُہٗ ‘‘ اس کی کتاب۔
سوال:… ہائے ضمیر مکسور یامضموم کب ہوتی ہے اور مستثنیٰ حروف کون سے ہیں؟
جواب:… صلی اللہ علیہ وسلم -ہائے ضمیر کے ماقبل کسرہ یا یائے ساکنہ ہو تو ہائے ضمیر مکسور ہو گی۔ جیسے: