کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 113
اظہار کی مثال:… الھمزہ (ء) لام ال کے بعد: الْأَرْضُ
ادغام کی مثال:… الطاء (ط) لام ال کے بعد: وَالطَّارِق
مد کابیان
سوال:… محل مد اور سبب ِ مد کون سے ہیں ؟
جواب:… محل مد تین ہیں: الف ، واؤ ، یا جب کہ مدہ ہوں ۔ واؤ یاء لین ہوں۔اور سبب مدبھی تین ہیں:ہمزہ ، سکون ، تشدید
سوال:… مد کی اقسام اور تعریفات بیان کریں؟
جواب:… مد کی دو قسمیں ہیں: (1) مد اصلی (2) مد فرعی
مد اصلی: جو اپنی اصل مقدار کے مطابق پڑھی جائے۔جیسے: ’’قَالُوْا، قِیْلَ‘‘
مد فرعی: جو کسی سبب کی وجہ سے اپنی اصل مقدار سے زیادہ کھینچی جائے ۔ جیسے: ’’ جَائَ‘‘ وغیرہ۔
سوال:… سبب مد ہمزہ کی صورت میں مدود کی وضاحت کریں؟
جواب:… 1 -مد متصل: حرف مدہ کے بعد ہمزہ اسی کلمہ میں ہو ۔ جیسے: ’’جَآئَ ، جِائَ ، سُوْئٍ‘‘ اس کومد واجب بھی کہتے ہیں۔اس کی مقدار توسط ہے ۔
رضی اللہ عنہ -مد منفصل: حرف مدہ کے بعد ہمزہ دوسرے کلمہ میں ہو ۔ جیسے ’’قَالُوْااٰمَنَّا ‘‘ اس کو مد جائز بھی کہتے ہیں۔ اس کی مقدار بھی توسط ہے ۔
سوال:… سبب مد سکون عارضی کی صورت میں مدود کی وضاحت کریں؟
جواب:… 1 مد عارض وقفی: کلمہ قرآنی میں حرف مدہ کے بعد سکون عارضی ہو- جیسے: ’’ الرَّحِیْمْ‘‘ اس کی مقدار: طول ، توسط ، قصر ہوگی۔ لیکن (طول اولیٰ ہے)
2 مد عارض لین: کلمہ قرآنی میں حرف لین کے بعد سکون عارضی ہو- جیسے: ﴿الصَّیْفْ، خَوْفْ﴾ اس کی مقدار: قصر، توسط، طول ہوگی ۔ لیکن (قصر اولیٰ ہے )