کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 112
۲: ت کا د میں جیسے: اثْقَلَتْ دَعَوُا اللّٰہَ
۳: د کا ت میں جیسے: قَدْ تَّبَیَّنَ
۴: ذ کا ظ میں جیسے: إِذْ ظَلَمُوْا
۵: ث کا ذ میں جیسے: یَلْھَثْ ذٰلِکَ
۶: ب کا م میں جیسے: ارْکَبْ مَّعَنَا
ناقص:
ط کا ت میں ۔قرآن مجید میں اس طرح کے چارکلمات ہیں ۔
1 لَئِنْ بَسَطْتَّ، 2 اَحَطْتُّ ، 3 مَا فَرَّطْتُّ ، 4 مَافَرَّطْتُّمْ
سوال:… ادغام متقاربین تام وناقص ومختلف فیہ کے کون سے حروف ہیں ؟
جواب:… تام: ن کا لام اور راء میں جیسے: ’’ مِنْ لَّدُنْہُ ، مِنْ رَّبِّ ، قُلْ رَّبِّ ‘‘
ناقص:
ن کاواؤ اور ی میں جیسے: ’’ مِنْ وَّالٍ، مَنْ یَّقُوْلُ‘‘
مختلف فیہ:
اس میں دونوں طرح کا ادغام ہوا ہے۔
قاف کا کاف میں اور ن کا میم میں جیسے: ’’اَلَمْ نَخْلُقْکُمْ ، مِنْ مَّائٰ ‘‘
سوال:… ادغام مثلین ، متجانسین اور متقاربین سے کون سے حروف مستثنیٰ ہیں؟
جواب:… مثلین میں حروف مدہ جیسے: ’’قَالُوْا وَمَا لَنَا، فِیْ یَوْمٍ ‘‘ ، متجانسین اور متقاربین میں حروف حلقی:جیسے: ’’فَصْفَحْ عَنْہُمْ ، فَسَبِّحْہُ ،لَا تَزِغْ قُلُوْبَنَا‘‘
سوال:… لام تعریف کا اظہار اورادغام کب کرتے ہیں؟
جواب:… لا م تعریف کے بعد ’’اِبْغِ حَجَّکَ وَخَفَّ عَقِیْمَہْ‘‘ میں اظہار قمری اور ان کے علاوہ کوئی حرف آجائے ادغام شمسی ہوگا۔