کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 106
سوال:… حروف شبہ مستعلیہ کون سے ہیں؟
جواب:… حروف شبہ مستعلیہ لام ، راء ، الف ہیں ۔
سوال:… تفخیم اور ترقیق کس کو کہتے ہیں ؟
جواب:… تفخیم موٹا پڑھنے اور ترقیق باریک پڑھنے کو کہتے ہیں۔
لفظ اللہ کے قواعد
سوال:… لفظ اللہ یا اللہم میں تفخیم، ترقیق کب ہوتی ہے؟
جواب:… لفظ اللہ یا اللہم سے پہلے زبر یا پیش ہو تو اس لام کو خوب موٹا پڑھا جائے گا۔ جیسے: ’’سَمِعَ اللّٰہُ ،رَفَعَہُ اللّٰہُ، سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ ، قَالُوْا اللّٰہُمَّ‘‘
اور اگر اس لام سے پہلے زیر ہو تو لام کو باریک پڑھا جائے گا۔جیسے: بِسْمِ اللّٰہِ ، قُلِ اللّٰہُمَّ۔
سوال:… اس لام کوموٹا پڑھنے کا کیا طریقہ ہے ؟
جواب:… زبان کو اوپر تالو کی طرف بلند کیاجائے۔
تنبیہ:… لام کوموٹا پڑھتے وقت ہونٹوں کو گول کرنا غلط ہے کیونکہ موٹا پڑھنے میں ہونٹوں کو کوئی دخل نہیں ہے۔
راء کے قواعد
سوال:… راء کی کتنی حالتیں ہیں؟
جواب:… راء کی تین حالتیں ہیں۔ 1 موٹا پڑھنا .2 باریک پڑھنا .3 مختلف فیہ (یعنی دونوں طرح پڑھنا)
سوال:… راء کے موٹے ہونے کی کون سی حالتیں ہیں ؟
جواب:… 4.3.2.1 - راء پر زبر یا پیش ہو مشدد ہو یا غیر مشدد ۔ ﴿رَبَّکَ، رُبَمَا،