کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 105
(2) صفات ضعیفہ:
۱ ۲ ۳ ۴ ۵ ۶
ہمس رخوت استفال انفتاح اذلاق لین
3 - صفات متوسطہ: توسط
قوت اور ضعف کے اعتبار سے حروف کی اقسام
سوال:… قوت اور ضعف کے لحاظ سے حروف کی اقسام بمع حروف ذکر کریں۔
جواب:… اقویٰ: وہ حرف ہے جس میں تمام صفات قوی ہوں یا ایک ضعیف ہو۔جیسے: (ط، ض، ظ، ق)
قوی:… جس میں زیادہ قوی اور کم ضعیف ہوں۔جیسے: (ج د ص غ ء )
متوسط:… جس میں قوی اور ضعیف برابر ہوں۔جیسے: (ب ر ز ع)
ضعیف:… جس میں ضعیف صفات زیادہ اور قوی کم ہوں۔جیسے: (ات خ ذ ک س ش ل و ی ن م)
اضعف:… جس میں تمام صفات ضعیف ہوں یا ایک قوی ہو۔جیسے: (ث ح ھـ ف)
صفات عارضہ
سوال:… صفات عارضہ کن حروف میں پائی جاتی ہیں ؟
سوال:… صفات عارضہ آٹھ (8) حروف میں پائی جاتی ہیں جن کامجموعہ: ’’أو یرملان‘‘ ہے۔
سوال:… صفات عارضہ کون سی ہیں؟
جواب:… تفخیم، ترقیق، ادغام ، اخفاء ، اقلاب ، غنہ زمانی ، تسہیل ، ابدال ،حذف، صلہ ،مدفرعی وغیرہ