کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 103
(10) اذلاق: یہ حروف پھسل کر جلدی سے ادا ہو جاتے ہیں۔یہ چھ حروف ہیں ’’فَرَّمِنْ لُبٍّ‘‘ ان کو مذلقہ کہتے ہیں۔
(11) اصمات: یہ حروف ٹھہراؤ او ر جماؤ سے ادا ہوتے ہیں۔ مذلقہ کے سوا تیئس (۲۳) حروف مصمتہ ہیں ۔
صفات غیر متضادہ
سوال:… صفات غیر متضادہ کتنی ہیں؟
جواب:… یہ آٹھ ہیں: 1 -صفیر 2 -قلقلہ 3 - لین 4 - انحراف 5 -تکریر 6- تفشی 7 - استطالت 8- غنہ
سوال:… صفات غیر متضادہ کی تعریفات کریں؟
(1) صفیر: ان حروف کی آواز مثل سیٹی کے نکلتی ہے۔ یہ تین حروف ہیں ۔ ’’ ص ، س ، ز‘‘ ان کو صفیریہ کہتے ہیں۔
(2) قلقلہ: یہ حروف حالت سکون میں جنبش اورجھٹکے سے پڑھے جائیں گے۔یہ پانچ حروف ہیں ۔’’ قُطُبُ جَدٍّ‘‘ ان کو قلقلہ کہتے ہیں۔
سوال:… قلقلہ کے مراتب کون سے ہیں؟
جواب:… قلقلہ کی تین مراتب ہیں:
(۱) قلقلہ کبریٰ: وہ قلقلہ جو ساکن یامشدد پر وقف کی صورت میں ہو۔ جیسے: ﴿السُّجُوْدْ، بِالْحَقّ ﴾
(۲) قلقلہ وسطیٰ: وہ قلقلہ جو ساکن پر وصل کی صورت میں ہو۔جیسے: ﴿فَوَسَطْنَ بِہٖ ﴾
(۳) قلقلہ صغریٰ: وہ قلقلہ جومتحرک حرف پرہو۔ ﴿ قَالَ ﴾
(3) تفشی: اس حرف کی آواز منہ کے اندر پھیل جاتی ہے۔ یہ ایک حرف ’’ش‘‘ ہے۔اس کو متفشیہ کہتے ہیں۔