کتاب: نور القرآن - صفحہ 69
مِقْدَارُهُ أَلْفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ ﴿٥﴾ ذَٰلِكَ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ ﴿٦﴾ الَّذِي أَحْسَنَ كُلَّ شَيْءٍ خَلَقَهُ ۖ وَبَدَأَ خَلْقَ الْإِنسَانِ مِن طِينٍ ﴿٧﴾ ثُمَّ جَعَلَ نَسْلَهُ مِن سُلَالَةٍ مِّن مَّاءٍ مَّهِينٍ ﴿٨﴾ ثُمَّ سَوَّاهُ وَنَفَخَ فِيهِ مِن رُّوحِهِ ۖ وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ ۚ قَلِيلًا مَّا تَشْكُرُونَ ﴾( السجدہ 32 : 5۔9) مقدار تمھارے شمار کے مطابق ایک ہزار سال ہے، وہ (معاملہ) اسی کی طرف چڑھتا ہے۔ وہ (مدبر ہی) چھپے اور ظاہر کا جاننے والا ، نہایت غالب، خوب رحم کرنے والاہے۔ جس نے ہرچیزکو اچھے طریقے سے پیدا کیا، اوراس نے تخلیقِ انسان کی ابتدا مٹی سے کی۔ پھر اس کی نسل ایک حقیر پانی کے جوہر(نطفے) سے چلائی۔ پھر اس (کے اعضاء) کو درست کیا اور اس میں اپنی روح پھونکی اور اس نے تمھارے کان،آنکھیں اوردل بنائے، تم کم ہی شکر کرتے ہو۔‘‘ اللہ تعالیٰ ہی قادرِ مطلق، غالب اور خوب حکمت والا ہے ﴿الْحَمْدُ لِلَّـهِ فَاطِرِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ جَاعِلِ الْمَلَائِكَةِ رُسُلًا أُولِي أَجْنِحَةٍ مَّثْنَىٰ وَثُلَاثَ وَرُبَاعَ ۚ يَزِيدُ فِي الْخَلْقِ مَا يَشَاءُ ۚ إِنَّ اللَّـهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ﴿١﴾ مَّا يَفْتَحِ اللَّـهُ لِلنَّاسِ مِن رَّحْمَةٍ فَلَا مُمْسِكَ لَهَا ۖ وَمَا يُمْسِكْ فَلَا مُرْسِلَ لَهُ مِن بَعْدِهِ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ﴾ ( فاطر 35 : 2،1) ’’تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے، فرشتوں کو قاصد بنانے والاہے جو دودو، تین تین اور چار چار پروں والے ہیں، وہ اللہ جو چاہے (اپنی) مخلوق میں زیادہ کرتا ہے، بلاشبہ اللہ ہرچیز پر خوب قادر ہے۔ اللہ لوگوں کے لیے (اپنی) رحمت سے جو کھول دے تو کوئی اسے بند کرنے والا نہیں، اور جسے وہ بند کردے اس کے بعد کوئی اسے بھیجنے (کھولنے) والا نہیں اور وہ غالب، خوب حکمت والا ہے۔‘‘ عزت کا طلبگار یاد رکھے کہ عزت تمام تر اللہ ہی کے لیے ہے ﴿مَن كَانَ يُرِيدُ الْعِزَّةَ فَلِلَّـهِ الْعِزَّةُ جَمِيعًا ۚ إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ ’’جو شخص عزت چاہتا ہے،پس عزت تو ساری کی ساری اللہ ہی کے لیے ہے، اسی کی طرف پاکیزہ