کتاب: نور القرآن - صفحہ 54
دراصل اس دنیائے فانی میں کوئی گوشہ ایسا نہیں ہے جہاں کلامُ اللہ عزوجل کی کرنیں نہ پہنچی ہوں، نہ انسانی زندگی کا کوئی پہلو ایسا ہے جسے قرآن نے ہدایت کے نور سے مُزیّن نہ کیا ہو۔ اب یہ مطلقًا ہماری ہی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنے حواسِ خمسہ میں فرقہ وارانہ تعصُّب کا کوئی شائبہ نہ آنے دیں اور فرامین الٰہی کو شیاطین کے وسوسوں سے بچتے ہوئے صحیح طریقے سے اپنی زندگیوں پر لاگو کریں اور دونوں جہانوں میں کامیاب قرار پائیں۔
راقم الحروف کی زیر نظر کاوش اسی مقصد کی ایک کڑی اور ایک ایسی چھوٹی سی گزرگاہ تصور کی جائے گی جو ان شاء اللہ آگے چل کر آپ کو اس عظیم کلامِ پاک کے صحیح فہم تک پہنچانے والی عظیم شاہراہ پر گامزن کر دے گی۔ والحمد للّٰہ رب العالمین۔ اللہ ہمارے عزم و عمل کو قبولیت عطا فرمائے اورمزید توفیق سے نوازے۔ اللہ اسے ہماری، ہمارے والدین اور عزیز و اقارب کی مغفرت کا ذریعہ بنائے۔ (آمین)
محتاجِ دعا
ڈاکٹر سہیل انجم
کنسلٹنٹ انیستھیٹسٹ
نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ لاہور
Ph-03004410305