کتاب: نور القرآن - صفحہ 186
15
ہدایت اللہ کی طرف سے ہے
آپ جتنی چاہیں تبلیغ کر لیں ہدایت تو اللہ ہی کی طرف سے ہے۔
دل ٹیڑھے ہونے سے بچنے کی دُعا
﴿رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً ۚ ﴾ ( العمران 3: 8)
’’(وہ دعا کرتے ہیں:) اے ہمارے رب! ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ کر اور عطا کر ہمیں اپنے پاس سے رحمت۔‘‘
ہدایت پانے والے کے لیے شرحِ صدر کی خوشخبری
﴿فَمَن يُرِدِ اللَّـهُ أَن يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ ۖ وَمَن يُرِدْ أَن يُضِلَّهُ يَجْعَلْ صَدْرَهُ ضَيِّقًا حَرَجًا كَأَنَّمَا يَصَّعَّدُ فِي السَّمَاءِ ۚ كَذَٰلِكَ يَجْعَلُ اللَّـهُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ ﴾(الأنعام 125:6)
’’چنانچہ اللہ جسے ہدایت دینا چاہتا ہے تو اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتا ہے، اور جسے گمراہ کرنا چاہتا ہے تو اس کا سینہ بہت تنگ کردیتا ہے جیسے وہ آسمان میں چڑھ رہا ہو، اسی طرح اللہ ان لوگوں پر پلیدی (مسلط) کر دیتا ہے جوایمان نہیں لاتے۔‘‘
اللہ ان میں کوئی بھلائی جانتا تو انھیں ضرور سُنا دیتا
﴿وَلَوْ عَلِمَ اللَّـهُ فِيهِمْ خَيْرًا
’’اور اگر اللہ ان میں کوئی بھلائی جانتا تو انھیں ضرور سنا