کتاب: نور توحید - صفحہ 75
باب: حَتّٰی اِذَا فُزِّعَ عَنْ قُلُوْبِھِمْ قَالُوْا مَا ذَا قَالَ …
باب: فرشتوں پر اللہ تعالیٰ کی وحی کا خوف
[[﴿حَتّٰی اِذَا فُزِّعَ عَنْ قُلُوْبِھِمْ قَالُوْا مَا ذَا قَالَ رَبُّکُمْ قَالُوا الْحَقَّ وَ ھُوَ الْعَلِیُّ الْکَبِیْرُ﴾
’’جب گھبراہٹ اُن کے دلوں سے دور ہو تی ہے توپوچھتے ہیں: تمہارے رب نے کیا حکم دیا ہے؟ توکہتے ہیں: حق ہی فرمایا ہے۔ اور وہ عالی شان اور سب سے بڑا ہے۔‘‘]]
اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے:
﴿حَتّٰی اِذَا فُزِّعَ عَنْ قُلُوْبِھِمْ قَالُوْا مَا ذَا قَالَ رَبُّکُمْ قَالُوا الْحَقَّ وَ ھُوَ الْعَلِیُّ الْکَبِیْرُ﴾(سبا:۲۳)
’’جب گھبراہٹ اُن کے دلوں سے دور ہو تی ہے توپوچھتے ہیں: تمہارے رب نے کیا حکم دیا ہے؟ توکہتے ہیں: حق ہی فرمایا ہے۔ اور وہ عالی شان اور سب سے بڑا ہے۔‘‘
صحیح بخاری میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((اِذَا قَضَی اللّٰهُ الْاَمْرَ فِی السَّمَائِ ضَرَبَتِ الْمَلَائِکَۃُ بِاَجْنِحَتَھَا إِضْعَانًا لِقَوْلِہٖ کَاَنَّہٗ سَلْسَلَۃً عَلٰی صَفْوَانٍ یَنْفَذُھُمْ ذٰلِکَ۔﴿حَتّٰی اِذَا فُزِّعَ عَنْ قُلُوْبِھِمْ قَالُوْا مَا ذَا قَالَ رَبُّکُمْ قَالُوا الْحَقَّ وَ ھُوَ الْعَلِیُّ الْکَبِیْرُ﴾۔ فیَسمَعُھَا مُسْتَرِقُ السَّمْعِ وَ مُسْتَرِقُ السَّمْعِ ھٰکَذَا بَعْضُہٗ فَوْقَ بَعْضٍ ـ وَ صَفَہٗ سُفْیَانُ بِکَفِّہٖ فَحَرَّفَھَا وَ بَدَّدَ بَیْنَ اَصَابِعِہٖ ـ فَیَسْمَعُ الْکَلِمَۃَ فَیُلْقِیْھَا اِلٰی مَنْ تَحْتَہٗ ثُمَّ یُلْقِیْھَا الْاَخَرُ اِلٰی مَنْ تَحْتَہٗ حَتّٰی یُلْقِھَا عَلٰی لِسَانِ السَّاحِرِ اَوِ الْکَاھِنِ فَرُبَمَا اَدْرَکَہُ الشِّھَابُ قَبْلَ اَنْ یُّلْقِیَھَا وَ رُبَمَا اَلْقَاھَا قَبْلَ اَنْ یُّدْرِکَہٗ فَیَکْذِبُ مَعَھَا مِائَۃَ کَذْبَۃٍ فَیُقَالُ اَلَیْسَ قَدْ قَالَ لَنَا یَوْمَ کَذَا وَ کَذَا کَذَا وَ کَذَا فَیَصَدَّقُ بِتِلْکَ الْکَلِمَۃ الَّتِیْ سُمِعَتْ مِنَ السَّمَائِ۔))[1]
’’جب اللہ تعالیٰ آسمان میں کسی بات کا فیصلہ صادر فرماتا اور حکم دیتا ہے تو مارے ڈر اور خوف کے فرشتے اللہ کے حکم کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کی بنا پر اپنے پروں کو پھڑپھڑانے لگتے ہیں اور اللہ کے کلام کی آواز ایسی واضح اور زوردار ہوتی ہے جیسے صاف اور نرم پتھر سے لوہے کی زنجیر ٹکڑائے یہ آواز ان فرشتوں کے دلوں میں اُتر جاتی ہے۔ جب گھبراہٹ
[1] (صحیح البخاری، التفسیر، باب قولہ تعالیٰ حتی اذا فزع عن قلوبہم ،ح:4800)