کتاب: نور توحید - صفحہ 3
کتاب: نور توحید مصنف: الشیخ علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدی پبلیشر: احمد بن حنبل ترجمہ: پیرزادہ سید شفیق الرحمن شاہ الدراوی بسم اللّٰه الرحمن الرحيم سخن ِ دل اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ، نَحْمَدُہٗ وَ نَسْتَعِیْنُہٗ وَ نَسْتَغْفِرُہٗ، وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِِنَا وَسَیِّئَاتِ أَعْمَالِنَا، مَنْ یَّھْدِِہٖ اللّٰہُ فَلَامُضِلَّ لَہٗ، وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلا ھَادِيَ لَہٗ، وَأَشْھَدُ أَنْ لَّااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ،وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُولُہٗ۔ أَمَّـا بَعْدُ: قارئین محترم! السلام علیکم ورحمۃ اللّٰه وبرکاتہ ؛ و بعد! مولائے کریم سبحانہ و تعالیٰ کا جس قدر بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے کہ اس مہربان ہستی کے فضل و کرم سے آج آپ بھائیوں کی خدمت میں کتاب ’’نور توحید ‘‘ پیش کی جارہی ہے؛ جو کہ القول السدید کا اردو ترجمہ ہے۔ اور یہ کتاب در اصل عقیدہ کی مشہور کتاب ’’ کتاب التوحید ‘‘ کی عربی شرح ہے۔ شارح شیخ عبدالرحمن بن ناصرسعدی رحمۃ اللہ علیہ عالم اسلام کے مشہور علمائے دین میں سے ہوگزرے ہیں۔ آپ کا طریقہ کار یہ رہا ہے کہ آپ ایک باب مکمل کرنے کے بعد اس کی مختصر سی شرح کردیتے ہیں ؛ جو کہ عوام کے لیے بہت مفید ہے۔ بعض جگہ پر دو دو ابواب کو ملا کر ان کی شرح یکجا کردی گئی ہے۔ اور کچھ ابواب ایسے ہی ہیں جن پر شیخ رحمۃ اللہ علیہ نے کوئی شرح نہیں۔ اردو قارئین کی ضرورت اور سہولت کے پیش نظر اس کتاب کا مکمل ترجمہ کردیا گیا ہے۔ کوشش کی گئی ہے کہ احادیث اور آیات کا عربی متن باقی رہے ؛ اور اس متن پر اعراب بھی لگا دیے گئے ہیں۔ ایسے ہی احادیث مبارکہ کی تخریج بھی کردی ہے۔ اور ساتھ ہی جا بجا احادیث کی شرح اور وضاحت میں مفید حواشی کا اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں ؛ اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس سے فائدہ حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ میری تمام قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کہیں پر کوئی غلطی نظر آئے؛ خواہ وہ ترجمہ میں ہو یا طباعت یا اعراب میں ؛ تو خیر خواہی کے جذبہ کے تحت وہ ضرور اس سے آگاہ کریں۔ آپ کا اجر اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔ اصل میں یہ کتاب ہمارے ادارہ ’’مرکز حفصہ بنت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما ‘‘ میں عوام الناس کو پڑھانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ جدہ شہر میں قائم یہ ادارہ گزشتہ پندرہ سال سے اپنی شبانہ روز محنتوں میں اللہ کے دین کی خدمت میں مصروف ہے۔ ہم نہ صرف معمر افراد کو دین کی تعلیم دینے کی کوشش کرتے ہیں ؛ بلکہ بچوں کے لیے بھی ہمارے اسکول قائم ہیں۔ جہاں پر ان کی تعلیم و تربیت اسلامی