کتاب: نور توحید - صفحہ 132
باب: فی قولہٖ تعالیٰ: وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَّتَّخِذُ مِنْ…
باب: کچھ لوگ اللہ کے علاوہ معبود بنالیتے ہیں …[1]
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
﴿وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّتَّخِذُ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَندَادًا یُّحِبُّوْنَھُمْ کَحُبِّ اللّٰهِ﴾[البقرۃ ۱۶۵]
’’کچھ لوگ اﷲ تعالیٰ کے سوا دوسروں کو اس کا شریک بناتے ہیں اور ان سے ایسی محبت کرتے ہیں جیسی اﷲ تعالیٰ سے ہونی چاہیے۔‘‘
نیز ارشاد ربانی ہے:
﴿قُلْ اِنْ کَانَ ٰابَآؤُکُمْ وَ اَبْنَآؤُکُمْ وَ اِخْوَانُکُم… اَحَبَّ اِلَیْکُمْ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِہٖ﴾[التوبہ 24]
’’آپ فرما دیں: اگر تمھارے آباء،تہارے بیٹے، بھائی… تمہیں اللہ اور اس کے رسول سے زیادہ عزیز ہیں۔‘‘
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
[1] اللہ تعالیٰ کی محبت اسلام کی بنیادہے اسی محور کے گرد اسلام کی چکی گھومتی ہے۔ جس شخص کا اسلام مکمل ہوگا اس کی اﷲ سے محبت بھی کامل ہوگی۔ اور جس کا اسلام ناقص ہوگا اس کی محبت بھی ناقص ہوگی۔ مصنف رحمۃ اللہ علیہ نے قلبی عبادات میں سے سب سے پہلے محبت کا ذکر کیا ہے۔ انسان کو ہر چیز حتی کہ اپنی جان سے بھی بڑھ کراللہ تعالیٰ کے ساتھ محبت ہونی چاہیے۔ انسان کی یہ محبت محبت ِعبادت ہے کہ انسان کا اپنے محبوب حقیقی یعنی اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق اس قدر گہرا ہو اور اس کے ساتھ اس قدر محبت ہو کہ وہ بخوشی اس کے ہر حکم کو بجالائے اور اس کی ہر ممنوعہ بات سے اجتناب کرے۔ یہی جذبہ دین کا ستون اور اصلاح قلب کی بنیاد ہے۔ ایسا مضبوط اور گہرا تعلق صرف اللہ تعالیٰ کے ساتھ ہونا چاہئے۔ غیر اللہ کے ساتھ ایسا تعلق رکھنا بہت بڑا شرک ہے۔
اس سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کے مقابلہ میں غیر اللہ سے زیادہ محبت رکھنا اور محبت میں غیر اللہ کو اللہ تعالیٰ سے مقدم سمجھنا حرام اور کبیرہ گناہ ہے؛اور ایسا کرنے پر اللہ تعالیٰ نے وعید فرمائی ہے۔ لہذا توحید کی تکمیل کے لیے ضروری ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کو ہر محبوب شے پر فوقیت دے۔
علامہ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ اس آیت کریمہ کی تفسیر میں فرماتے ہیں: ’’جو شخص غیر اللہ سے ایسی والہانہ محبت رکھے جیسی کہ اللہ سے کی جاتی ہے تو گویا اُس نے اس غیر اللہ کو اللہ تعالیٰ کا ہمسر قرار دے لیا۔ یہ معبود محبت میں ہو گا نہ کہ تخلیق اور ربوبیت میں کیونکہ لوگ ربوبیت اور تخلیق میں غیر اللہ کو معبود نہیں بناتے بلکہ محبت میں بناتے ہیں۔ اس لئے کہ اکثر لوگوں نے غیر اللہ سے ایسی محبت قائم کر رکھی ہے کہ اس میں اللہ تعالیٰ کی عظمت و توقیر سے تجاوز کر گئے ہیں۔‘‘
اس آیت کے معنی میں علماء کے دونوں قول نقل کئے گئے ہیں: ۱۔ ’’جو لوگ مومن ہیں ، ان کی اللہ تعالیٰ سے محبت، ان کی مشرکین کی، اپنے معبودانِ باطل کی محبت اور عظمت سے کہیں زیادہ ہے۔‘‘ ابن جریر رحمۃ اللہ علیہ اس آیت کا مطلب مجاہد رحمۃ اللہ علیہ سے نقل کرتے ہیں: ’’ان پر فخر و مباہات کا اظہار کرتے ہیں اور ان کو اللہ تعالیٰ کے برابر مانتے ہیں ، ایمانداروں کی اللہ سے محبت، ان کافروں کی اپنے بتوں کی محبت سے کہیں زیادہ ہے۔‘‘