کتاب: نور توحید - صفحہ 112
اس باب کے مسائل: 1۔ اس باب میں سورہ بقرہ کی آیت 102کی تفسیر ہے[جس میں جادوگروں کا انجام بیان کیا گیا ہے]۔ 2۔ سورہ نسا کی آیت 51کی تفسیر بھی ہوئی۔[جس میں بیان ہے کہ یہود، جادو اور شیطان پر ایمان رکھتے ہیں]۔ 3۔ جبت اور طاغوت کے معانی اور ان کے مابین فرق بھی واضح ہوا۔ 4۔ طاغوت، کبھی جن بھی ہوتے ہیں اورکبھی انسان بھی۔ 5۔ مذکورہ حدیث سے ان سات کاموں کا بھی علم ہوا جو انتہائی مہلک اور خاص طور پر ممنوع ہیں۔ 6۔ یہ کہ بیشک جادوگر کا فر ہے۔ 7۔ جادوگر کو فورا قتل کردیا جائے اور اسے توبہ اور رجوع کی مہلت بھی نہ دی جائے۔ 8۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں بھی جادوگر موجود تھے تو اس سے بعد کے ادوار میں کیا حال ہوگا؟