کتاب: نماز باجماعت کی اہمیت - صفحہ 57
۴: انہیں عزت سے نوازنا۔[1] ۵: انہیں برکت عطا فرمانا۔[2] اللہ اکبر! پہلی صف یا صفوں میں کھڑے ہونے پر ان میں سے کسی معنٰی کے اعتبار سے بھی درودِ الٰہی پانا دنیا و مافیہا سے زیادہ قیمتی ہے۔اے اللہ کریم! ہم ناکاروں کو اس سے محروم نہ فرمانا۔آمِیْنَ یَا جَوَّادُ یَا کَرِیْمُ۔ د:فرشتوں کا درود: اس کے بیان کردہ معانی میں سے دو درجِ ذیل ہیں: ا:دعا و استغفار۔[3] ۲:توفیقِ خیر کی دعا۔[4] اللہ اکبر! پہلی صفوں میں کھڑے ہونے پر حکمِ الٰہی سے فرشتوں کی قبول ہونے والی دعاکا حصول کتنی بڑی سعادت ہے۔اے اللہ کریم! موت کے دن تک اس سے محروم نہ فرمانا۔آمِیْنَ یَا حَيُّ یَا قَیُّوْمُ۔ ہ:[اللہ تعالیٰ اور فرشتے درود بھیجتے ہیں] نماز کے لیے پہلی،دوسری اور اگلی صفوں میں کھڑے ہونے پر اللہ تعالیٰ اور فرشتے کتنی دفعہ درود بھیجتے ہیں؟احادیث میں اس کا تعیّن نہیں۔اسے رب علیم و خبیر ہی جانتے ہیں۔
[1] ملاحظہ ہو: زاد المسیر ۶؍۳۹۸۔ [2] ملاحظہ ہو: المرجع السابق ۶؍۳۹۸۔ [3] ملاحظہ ہو: المفردات في غریب القرآن ، مادۃ ’’ صلا ‘‘ ، ص ۲۸۵۔ علامہ اصفہانی رقم طراز ہیں: ’’وہ (درود) فرشتوں کی جانب سے دعا و استغفار ہے۔‘‘ [4] ملاحظہ ہو: مرعاۃ المفاتیح ۴؍۱۹؛ نیز ملاحظہ ہو: مرقاۃ المفاتیح ۳؍۱۷۸۔ تنبیہ: [اللہ تعالیٰ اور فرشتوں کے درود]کے سلسلے میں مزید تفصیل کے لیے کتاب [ فرشتوں کا درود پانے والے اور لعنت پانے والے] صفحات ۱۵۔۱۷ ملاحظہ فرمائیں۔