کتاب: نماز باجماعت کی اہمیت - صفحہ 54
ہے)‘‘ [1] ۔ب۔ اللہ تعالیٰ اور فرشتوں کا پہلی صفوں پر درُود متعدد احادیث میں یہ بات بیان کی گئی ہے،کہ اللہ عزوجل اور فرشتے پہلی صفوں پر درود بھیجتے ہیں۔ان میں سے تین احادیث ذیل میں ملاحظہ فرمایئے: ا:امام احمد نے حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے،(کہ)انہوں نے بیان کیا:’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’إِنَّ اللّٰہَ وَمَلَائِکَتَہُ یُصَلُّوْنَ عَلَی الصَّفِّ الْأَوَّلِ۔‘‘ ’’ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اور ان کے فرشتے پہلی صف پر درود بھیجتے ہیں۔‘‘ انہوں(حضرات صحابہ)نے عرض کیا: ’’یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ۔صلي اللّٰه عليه وسلم۔وَعَلَی الثَّانِيْ۔‘‘ ’’یا رسول اللہ۔صلی اللہ علیہ وسلم۔! اور دوسری(صف)پر(بھی)۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إنَّ اللّٰہَ وَمَلَائِکَتَہُ یُصَلُّوْنَ عَلَی الصَّفِّ الْأَوَّلِ۔‘‘ ’’ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اور ان کے فرشتے پہلی صف پر درود بھیجتے ہیں۔‘‘ ’’یا رسول اللہ۔صلی اللہ علیہ وسلم۔! اور دوسری(صف)پر(بھی)۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’وَعَلَی الثَّانِيْ۔‘‘[2]
[1] بلوغ الأماني من أسرار الفتح الرباني ۵؍۱۷۱۔ [2] المسند، جزء من رقم الحدیث ۲۲۲۶۳،۳۶؍۵۹۷۔ حافظ ہیثمی نے لکھا ہے: اسے احمد اور طبرانی نے [ المعجم] الکبیر میں روایت کیا ہے اور [احمد کے راویان ثقہ] ہیں؛ شیخ البانی نے اسے [ حسن] اور شیخ ارناؤوط اور ان کے رفقاء نے [ صحیح لغیرہ] قرار دیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: مجمع الزوائد ۲؍۱۹۱؛ و صحیح الترغیب والترہیب ۱؍۳۳۰ ؛ وہامش المسند ۳۶؍۵۹۷)۔