کتاب: نماز باجماعت کی اہمیت - صفحہ 44
اس تشریح کی روشنی میں حدیث شریف سے معلوم ہوتا ہے،کہ جنت میں ایک مہمانی مسجد کی طرف جانے پر اور ایک وہاں سے واپس آنے پر تیار ہوتی ہے۔ اللہ اکبر! مسجد آنے جانے کا ثواب کس قدر عظیم اور کتنا زیادہ ہے! رحمہ اللہ رحمہ اللہ: (نزلا)کو دو طرح پڑھا گیا ہے: ا:نون اور زاء دونوں کے پیش کے ساتھ اور اس سے مراد وہ جگہ ہے،جو مسجد کی طرف جانے یا وہاں سے پلٹنے کے صلے میں اللہ تعالیٰ تیار کرتے ہیں۔اس معنٰی کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے امام ابن حبان نے درجِ ذیل عنوان تحریر کیا ہے: [ذِکْرُ إِعْدَادِ اللّٰہِ الْمَنْزِلَ فِيْ الْجَنَّۃِ لِلْغَادِيْ وَالرَّائِحِ إِلَی الصَّلَاۃِ] [1] [نماز کی طرف جانے اور اس سے واپس آنے والے کی خاطر اللہ تعالیٰ کی طرف سے گھر تیار کرنے کا ذکر] ب:(نون)کے پیش اور[زا] کے سکون کے ساتھ اور اس سے مراد تیارکردہ ضیافت ہے۔اسی معنٰی کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے امام ابن خزیمہ نے حسبِ ذیل عنوان تحریر کیا ہے: [بَابُ ذِکْرِ مَا أَعَدَّ اللّٰہُ مِنَ النُّزْلِ فِيْ الْجَنَّۃِ لِلْغَادِيْ إِلَی الْمَسْجِدِ وَالرَّائِحِ إِلَیْہِ۔][2] [نماز کی غرض سے دن کے پہلے پہر اور پچھلے پہر جانے والوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے تیار کردہ ضیافت کے بارے میں باب]۔ اللہ اکبر! مسجد کی طرف نماز کے لیے جانے آنے کا صلہ کتنا زیادہ اور کس قدر عظیم ہے! ہر جانے اور وہاں سے ہر آنے پر جنت میں ایک گھر یا ایک ضیافت کا تیار
[1] الإحسان في تقریب صحیح ابن حبان ، کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ والجماعۃ، ۵؍۳۸۵۔ [2] صحیح ابن خزیمۃ ، کتاب الإمامۃ في الصلاۃ، ۲؍۳۷۶۔