کتاب: نماز باجماعت کی اہمیت - صفحہ 219
أَيْ قَوِیَّۃٌ تُشْبِہُ الْوَاجِبَ فِيْ الْقُوَّۃِ حَتّٰی اسْتُدِلَّ بِمُلَازَمَتِہَا عَلٰی وُجُوْدِ الْإِیْمَانِ۔وَقَالَ کَثِیْرٌ مِنَ الْمَشَایِخِ:’’ إِنَّہَا فَرِیْضَۃٌ۔‘‘ ثُمَّ مِنْہُمْ مَنْ یَقُوْلُ:’’إِنَّہَا فَرْضُ کَفَایَۃٍ‘‘،وَمِنْہُمْ مَنْ یَقُوْلُ:’’إِنَّہَا فَرْضُ عَیْنٍ۔‘‘[1] ’’یعنی(اس کا حکم)زور دار ہے۔قوت میں واجب کے مشابہ ہے،یہاں تک کہ اس کی پابندی کو ایمان کے موجود ہونے کی دلیل سمجھا جاتا ہے۔بہت سے مشائخ نے کہا ہے:’’بلاشبہ وہ فرض ہے۔‘‘ پھر ان میں سے بعض نے کہا:’’یقینا وہ[فرضِ کفایہ] ہے اور ان میں سے بعض نے کہا:’’بے شک وہ[فرضِ عین] ہے۔‘‘ ح:علامہ عینی [2] کے نقل کردہ حنفی علماء کے اقوال: علامہ رحمہ اللہ لکھتے ہیں: وَفِيْ شَرْحِ الْہِدَایَۃِ:’’ عَامَّۃُ مَشَایِخِنَا أَنَّہَا وَاجِبَۃٌ،وَقَدْ سَمَّاہَا بَعْضُ أَصْحَابِنَا سُنَّۃً مُؤَکَّدَۃً ‘‘۔ وَفِيْ الْمُفِیْدِ:’’ اَلْجَمَاعَۃُ وَاجِبَۃٌ،وَتَسْمِیَّتُہَا سُنَّۃً لِوُجُوْبِہَا بِالسُّنَّۃِ ‘‘۔ وَعَنْ شَرَفِ الْأَئِمَّۃِ وَغَیْرِہِ:’’ تَرْکُہَا بِغَیْرِ عُذْرٍ یُوْجِبُ التَّعْزِیْرَ،وَیَأْثَمُ الْجِیْرَانُ بِالسُّکُوْتِ عَنْ تَارِکِہَا ‘‘۔ وَعَنْ بَعْضِہِمْ:’’ لَا تُقْبَلُ شَہَادَتُہُ ‘‘۔
[1] تبیین الحقائق ۱/ ۱۳۲۔۱۳۳ باختصار۔ [2] علامہ عینی: محمود بن احمد، بدر الدین، عینی، ان کی تألیفات میں سے شرح صحیح البخاري، شرح معاني الآثار، شرح الہدایۃ، شرح الکنز، شرح المجمع اور شرح درر البحار وغیرہ ہیں، ۸۵۵ ھ میں فوت ہوئے۔ (ملاحظہ ہو: الفوائد البہیۃ ۱۰۷۔۱۰۸)۔