کتاب: نماز باجماعت کی اہمیت - صفحہ 18
حرفِ آخر:
ا:کتاب کا خلاصہ
ب:اپیل
شکر و دُعا:
دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اپنے ربِّ علیم و حکیم کا شکر گزار ہوں،کہ انہوں نے مجھ ایسے ناتواں شخص کو اس عظیم موضوع کے متعلق کام شروع کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔اپنے استادِ محترم شیخ مناع خلیل قطانl،پروفیسر ڈاکٹر محمود میرہ،اپنے دو عزیز ساتھیوں پروفیسر ڈاکٹر سیّد محمد ساداتی شنقیطی،پروفیسر ڈاکٹر یوسف محی الدین ابوھلالہ کی جانب سے اس کتاب کی تیاری میں میسر آنے والی راہنمائی اور مشاورت کی بنا پر ان سب کے لیے شکر گزار اور دُعا گو ہوں۔جَزَاہُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی خَیْراً فِيْ الدَّارَیْنِ۔
اپنے قابلِ صد احترام بزرگوار والدِ مکرم کے لیے شکر گزار اور دُعا گو ہوں،کہ اس کتاب کا آغاز ان کے ارشاد کی تعمیل میں ہوا اور نہایت ہی پیاری والدہ محترمہ و مکرّمہ کے لیے بھی،کہ وہ والدِ گرامی ٔقدر کے ارشادات کی اولاد سے تعمیل کروانے میں کوئی کسر اُٹھانہ رکھتی تھیں۔حيّ و قیّوم رب کریم ان کی قبروں پر اپنی رحمتوں کی برکھا برسائیں اور اُن کی ساری اولاد اور نسل کو اُن کے لیے صدقہ جاریہ بنائیں۔إِنَّہُ عَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِیْرٌ۔
میری مصروفیات کا خوب خیال رکھنے اور خوب خدمت کرنے پر اپنی اہلیہ محترمہ،بیٹوں اور بہوؤں کا شکر گزار ہوں،اللہ تعالیٰ ان سب حضرات و خواتین کو اس کتاب کے اجر و ثواب میں شریک فرمائیں۔آمین یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔
کتاب کی تیاری میں حسنِ تعاون کے لیے عزیزان القدر حافظ حماد الٰہی اور حافظ