کتاب: نکاح کے مسائل - صفحہ 9
٭ عورت کے بڑھاپے کو باعزت اور پُروقار تحفظ کس نے عطا فرمایا؟ ہم پوری بصیرت اور فہم و شعور سے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ…! تاریخ انسانی میں پیغمبر اسلام ، محسن انسانیت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی وہ پہلے اورآخری شخص ہیں ، جنہوں نے کائنات کی مظلوم ترین اور حقیر ترین مخلوق …عورت… کو بے رحم ، ظالم اور جابر جنسی درندوں کے چنگل سے نکال کر دنیائے انسانیت سے متعارف کرایا، عورت کے حقوق متعین کئے اور ان کا تحفظ فرمایا، اسے معاشرے میں بڑی عزت اور وقار کے ساتھ ایک قابل احترام مقام سے نوازا۔ حق بات یہ ہے کہ …! عورت تاقیامت محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات کے بارگراں سے سبکدوش ہونا چاہے بھی تو نہیں ہوسکتی۔ ﴿وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ اَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ ﴾