کتاب: نکاح کے مسائل - صفحہ 8
طلاقوں کا ظالمانہ قانون کس نے منسوخ کیا؟
٭ بیٹی کی پرورش اور تربیت پر جہنم کی آگ سے بچنے کا مژدہ جانفزا کون لے کر آیا؟
٭ عورت کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی بنیاد کس نے ڈالی؟
٭ عورت کی مرد کے ساتھ فطری مساوات کا علم کس نے بلند کیا؟
٭ عورت کو فکر معاش سے باعزت اور باوقار آزادی کس نے دلائی؟
٭ بیوہ اور مطلقہ عورتوں سے نکاح کرکے عورت کو عزت اورعظمت کس نے بخشی؟
٭ عورت کو عفت مآب زندگی بسر کرنے پر جنت کی ضمانت کس نے دی؟
٭ عورت کی عزت اور آبرو سے کھیلنے والے مجرموں کو سنگسار کرنے کا قانون کس نے نافذ کیا؟
٭ عورت کو بحیثیت ماں کے، مرد کے مقابلے میں تین گنا زیادہ حسن سلوک کا مستحق کس نے قرار دیا؟