کتاب: نکاح کے مسائل - صفحہ 75
نے روایت کیا ہے۔ عَنْ جَابِرٍ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((اِنَّ الْمَرْأَۃَ اِذَا اَقْبَلَتْ اَقْبَلَتْ فِیْ صُوْرَۃِ شَیْطَانٍ فَإِذَا رَاٰی اَحَدُکُمُ امْرَأَۃً فَأَعْجَبَتْہُ فَلْیَأْتِ اَہْلَہٗ فَاِنَّ مَعَہَا مَثْلَ الَّذِیْ مَعَہَا)) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (صحیح) حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جب عورت (بے پردہ) سامنے آتی ہے تو شیطان کی صورت میں آتی ہے ۔ لہٰذا جب تم میں سے کوئی عورت کو دیکھے اور وہ اسے اچھی لگے تو اسے چاہئے کہ اپنی بیوی کے پاس آئے کیونکہ اس کی بیوی کے پاس بھی وہی چیز ہے جو اس عورت کے پاس ہے ۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 5 نکاح باہمی محبت اور اخوت کا موثر ترین ذریعہ ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((لَمْ نَرَ لِلْمُتَحَابِّیْنَ مِثْلَ النِّکَاحِ )) رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[2] (صحیح) حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ہم نے محبت کرنے والوں کے لئے نکاح سے زیادہ کوئی چیز موثر نہیں دیکھی ۔‘‘اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 6 نکاح انسان کے لئے باعث راحت و سکون ہے۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((حُبِّبَ اِلَیَّ النِّسَائُ وَالطِّیْبُ وَجُعِلَتْ قُرَّۃُ عَیْنِیْ فِی الصَّلاَۃِ )) رَوَاہُ النِّسَائِیّ[3] (صحیح) حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’(میرے دل میں )عورتوں اور خوشبو کی محبت ڈالی گئی ہے اور میری آنکھ کی ٹھنڈک نماز میں ہے ۔‘‘اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 7 نکاح سے دین مکمل ہوتا ہے۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((اِذَا تَزَوَّجَ الْعَبْدُ فَقَدِ اسْتَکْمَلَ نِصْفَ
[1] صحیح سنن الترمذی ، للالبانی ، الجزء الاول ، رقم الحدیث 925 [2] صحیح سنن ابن ماجۃ ، للالبانی ، الجزء الاول ، رقم الحدیث 1498 [3] صحیح سنن النسائی ، للالبانی ، الجزء الثالث ، رقم الحدیث 3681