کتاب: نکاح کے مسائل - صفحہ 71
پڑا ۔ امید ہے کہ اس سے کتاب کی افادیت پر ان شاء اللہ کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
واجب الاحترام علمائے کرام اور دیگر حضرات ، جنہوں نے نہایت خندہ پیشانی سے کتاب کی تیاری میں تعاون فرمایا ہے ، ان سب کا تہ دل سے شکرگزار ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں دنیا اور آخرت میں اپنے انعامات سے نوازے۔ آمین !
﴿ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ ، ﴾
اے ہمارے پروردگار! ہماری اس خدمت کو قبول فرما تو یقینا خوب سننے اور خوب جاننے والا ہے۔
محمد اقبال کیلانی،عفی اللّٰہ عنہ
جامعہ ملک سعود،الریاض
المملکۃ العربیۃ السعودیۃ
11 ذیقعدہ،1497ہ