کتاب: نکاح کے مسائل - صفحہ 7
کتاب: نکاح کے مسائل مصنف: محمد اقبال کیلانی پبلیشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور ترجمہ: تحریکات حقوق نسواں کے نام! ہم پورے خلوص اور جذبہ ہمدردی کے ساتھ تمام تحریکات حقوق نسواں کو یہ دعوت دیتے ہیں کہ وہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے طرز معاشرت کا ، عقیدہ کے طور پر نہ سہی ، ایک اصلاحی تحریک کے طور پر ہی سہی،سنجیدگی سے مطالعہ کریں اور پھر بتائیں کہ …! ٭ بیٹیوں کو زندہ درگور کرنے کی سنگ دلانہ رسم کا خاتمہ کس نے کیا؟ ٭ ایک ایک عورت کے ساتھ بیک وقت دس دس مردوں کے نکاح کی جاہلانہ رسم کس نے مٹائی؟ ٭ عورتوں کو مردوں کے ظلم اور جبر سے بچانے کے لئے لامحدود