کتاب: نکاح کے مسائل - صفحہ 62
17 والدین کی خدمت بارگراں عین عبادت و سعادت ہے
18 طلاق مرد کی طرح عورت بھی دے سکتی ہے صرف مرد دے سکتا ہے
جدول کو دیکھ کر یہ اندزہ لگانا مشکل نہیں کہ دونوں تہذیبیں ایک دوسرے کی ضد ہیں ۔ دونوں میں بُعد المشرقین ہے جو بات ایک تہذیب میں اچھی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے وہی بات دوسری تہذیب میں بُری نگاہ سے دیکھی جاتی ہے۔ جو چیز ایک تہذیب میں روشن خیال تصور کی جاتی ہے ، دوسری تہذیب میں وہ سراسر جہالت ہے۔
اہل مغرب کی شہادتیں:
مسلمانوں کا اسلامی طرز معاشرت کے بارے میں مثبت رائے رکھنا ایک فطری امر ہے کہ یہ ان کے ایمان اور عقیدے میں شامل ہے ۔ ذیل میں ہم بعض ایسی شخصیتوں کے رائے پیش کررہے ہیں ، جنہوں نے مغربی طرز معاشرت میں آنکھ کھولی ، پرورش پائی ، اسی طرز معاشرت میں تعلیم حاصل کی اور برسوں اسی طرز معاشرت کا حصہ بن کر رہے ۔ لیکن جب اسلامی طرز معاشرت کا سنجیدگی سے جائزہ لیا تواس نتیجہ پر پہنچنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئی کہ اسلامی طرز معاشرت ہی دراصل وہ طرز معاشرت ہے جو بنی نوع انسان کے لئے راہ نجات ہے۔
1- ’’شہزادہ چارلس ، ان دنوں قرآن پاک کی تفسیر و ترجمہ کے علاوہ دیگر اسلامی کتب کے مطالعہ میں مصروف ہیں اور اکثر مسلمانوں کے دینی پروگراموں میں بھی شرکت کررہے ہیں۔ ان پروگراموں میں وہ مسلمانوں سے اپیل کررہے ہیں کہ دین اسلام کی لازوال تعلیمات کو عام کیاجائے اور دیگر اہل مذاہب میں اس کے متعلق موجود غلط فہمیوں کو دور کرنے کاکام جنگی پیمانہ پر کیاجائے۔ 19مارچ 1996ء کو محمدی پارک لندن کی مسجد کی ایک تقریب میں انہوں نے ڈیڑھ گھنٹہ مسلمانوں کے درمیان گزارا ۔ [1]یادرہے شہزادہ چارلس 1993ء سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے اسلامک سٹڈیز سنٹر کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں۔
[1] روزنامہ خبریں ، 7اپریل 1996ء