کتاب: نکاح کے مسائل - صفحہ 192
اَمَۃً اَوْ حُرَّۃً فَوَلَدُہٗ وَلَدُ زِنًا لاَ یَرِثُ وَ لاَ یُوْرَثُ )) رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ وَابْنُ مَاجَۃَ[1] (حسن) حضرت عمرو بن شعیب اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے لونڈی یا آزاد عورت سے زنا کیا اور اس سے بچہ پیدا ہوا تو یہ (باپ)اس بچے کا وارث نہ ہو گا نہ ہی بچہ باپ کا وارث بنے گا۔‘‘اسے ابوداؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 264 کنوارے زانی اور زانیہ کی سزا سو سو کوڑے اور ایک سال کی جلا وطنی ہے جب کہ شادی شدہ زانی اور زانیہ کی سزا سو کوڑے اور پتھروں سے سنگسار کرنا ہے۔ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((خُذُوْا عَنِّیْ خُذُوْا عَنِّیْ فَقَدْ جَعَلَ اللّٰہُ لَہُنَّ سَبِیْلاً اَلْبِکْرُ بِالْبِکْرِ جِلْدُ مِائَۃٍ وَ نَفْیُ سَنَۃٍ وَالثَّیِّبُ بِالثَّیِّبِ جِلْدُ مِائَۃٍ وَالرَّجْمُ)) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’لوگو!مجھ سے مسائل سیکھ لو،لوگو!مجھ سے مسائل سیکھ لو اللہ تعالیٰ نے عورتوں کے لئے راہ نکال دی ہے کنوارا مرد کنواری عورت سے زنا کرے تو اس کے لئے سو کوڑے اور ایک سال تک جلا وطنی کی سزا ہے اور اگر شادی شدہ مرد شادی شدہ عورت سے زنا کرے تو ان کے لئے سو کوڑے اور سنگسار کرنے کی سزا ہے ۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ وضاحت : 1-سورہ نساء میں اللہ تعالیٰ نے زانیہ کی سزا یہ مقرر فرمائی تھی کہ اسے موت تک گھر میں قید کر دیا جائے اور ساتھ ارشاد فرمایا تھا کہ اس حکم پر اس وقت تک عمل کرو جب تک اللہ ان کے لئے کوئی دوسری راہ نہیں نکالتا (سورہ نساء آیت نمبر15)حدیث شریف میں اللہ تعالیٰ کے اسی ارشاد مبارک کی طرف اشارہ ہے کہ اب اللہ تعالیٰ نے عورتوں کے بارے میں یہ راہ نکالی ہے یعنی یہ حکم نازل فرمایاہے۔ 2-شادی شدہ زانی اور زانیہ کی سزا کا انحصار عدالت پر ہے وہ چاہے تو دونوں سزائیں دے سکتی ہے کوڑے بھی اور سنگسار کرنا بھی چاہے تو صرف ایک ہی سزا کو کافی سمجھے یعنی سنگسار کرنا۔واللہ اعلم بالصواب!
[1] صحیح سنن ابن ماجۃ ، للالبانی ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 2217 [2] کتاب اللعان