کتاب: نکاح کے مسائل - صفحہ 167
أَلنِّکَاحُ الثَّانِیْ نکاح ثانی کے مسائل مسئلہ 207 بیک وقت زیادہ سے زیادہ چار بیویاں رکھنے کی اجازت ہے۔ مسئلہ 208 چار بیویوں کی اجازت عدل کے ساتھ مشروط ہے ،عدل کرنا کسی وجہ سے ممکن نہ ہوتو پھر صرف ایک بیوی رکھنے کا حکم ہے۔ ﴿ فَاِنْ خِفْتُمْ اَلاَّ تَعْدِلُوْا فَوَاحِدَۃً اَوْ مَا مَلَکَتْ اَیْمَانُکُمْ ذٰلِکَ اَدْنٰی اَلاَّ تَعُوْلُوْا،﴾ (3:4) ’’اور اگر تم یتیموں کے ساتھ بے انصافی کرنے سے ڈرتے ہو تو جو عورتیں تم کو پسند آئیں ان میں سے دو دو ،تین تین یا چار چار سے نکاح کرو لیکن اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ ان کے ساتھ عدل نہ کر سکو گے تو پھر ایک ہی بیوی کرو یا ان لونڈیوں پرقناعت کرو جو تمہارے قبضہ میں آئی ہیں یہ زیادہ قریب ہے اس بات کے کہ تم ناانصافی نہ کرو۔‘‘(سورہ نساء ،آیت نمبر3) مسئلہ 209 کنواری عورت کے ساتھ دوسرا نکاح کیا ہو تو اس کے ساتھ مسلسل سات دن رات رہنے کی اجازت ہے اس کے بعد دونوں کی مساوی باری مقرر کرنی چاہئے۔ مسئلہ 210 بیوہ عورت سے دوسرا نکاح کیا ہو تو اس کے پاس مسلسل تین دن رات رہنے کی اجازت ہے اس کے بعد دونوں کی مساوی باری مقرر کرنی چاہئے۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : مِنَ السُّنَّۃِ اِذَا تَزَوَّجَ الرَّجُلُ الْبِکْرَ عَلَی الثَّیِّبِ اَقَامَ عِنْدَہَا سَبْعًا