کتاب: نکاح کے مسائل - صفحہ 164
سب سے زیادہ برا شخص وہ ہو گا ،جو اپنی بیوی کے پاس جائے اور بیوی اس کے پاس آئے اور پھر وہ اپنی بیوی کی راز کی باتیں لوگوں کو بتائے۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 202 اپنے اپنے دائرہ کار میں اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا دونوں پر واجب ہیں۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((کُلُّکُمْ رَاعٍ وَ کُلُّکُمْ مَسْؤلٌ عَنْ رَعِیَّتِہٖ ، وَالْاَمِیْرُ رَاعٍ وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَلٰی اَہْلِ بَیْتِہٖ وَالْمَرْأَۃُ رَاعِیَۃٌ عَلٰی بَیْتِ زَوْجِہَا وَ وَلَدِہٖ فَکُلُّکُمْ رَاعٍ وَ کُلُّکُمْ مَسْؤلٌ عَنْ رَعِیَّتِہٖ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’تم میں سے ہر شخص حاکم ہے اور اپنی رعیت کے بارے میں جواب دہ ہے مرد اپنے گھر والوں پر حاکم ہے اور عورت اپنے خاوند کے گھر اور اس کی اولاد پر حاکم ہے پس ہر شخص حاکم ہے اور اپنی اپنی رعیت کے بارے میں جواب دہ ہے۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔
[1] کتاب النکاح ، باب المرأۃ راعیۃ فی بیت زوجہا