کتاب: نکاح کے مسائل - صفحہ 158
وضاحت : جانوروں کے لئے اگرچہ عذاب اور ثواب نہیں لیکن قیامت کے روز ایک دوسرے کے حقوق دلوانے کے لئے ایک بار جانوروں کو زندہ کیا جائے گا،اس سے حقوق العباد کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔ مسئلہ 192 بیوی پر ظلم کرنے سے بچنا چاہئے۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((اِتَّقُوْا دَعْوَۃَ الْمَظْلُوْمِ فَاِنَّہَا تَصْعَدُ اِلَی السَّمَآئِ کَاَنَّہَا شَرَارَۃٌ )) رَوَاہُ الْحَاکِمُ[1] (صحیح) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’مظلوم کی دعا سے بچو مظلوم کی دعا (اس تیزی سے )آسمانوں پر پہنچتی ہے جس تیزی سے آگ کا شعلہ بلند ہوتا ہے۔‘‘اسے حاکم نے روایت کیا ہے۔
[1] صحیح جامع الصغیر ، للالبانی ، الجزء الاول ، رقم الحدیث 117