کتاب: نکاح کے مسائل - صفحہ 157
بتایا گیا ہے کہ تم دن کو مسلسل روزے رکھتے ہو؟ اور رات کو مسلسل قیام کرتے ہو؟‘‘میں نے عرض کیا ’’ہاں ،یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !ایسا ہی کرتا ہوں۔‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’ایسا نہ کر ،روزہ بھی رکھ اور ترک بھی کر رات کو قیام بھی کر اور آرام بھی کر،تیرے جسم کا تجھ پر حق ہے تیری آنکھوں کا تجھ پر حق ہے تیری بیوی کا تجھ پر حق ہے۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔
مسئلہ 189 عورت کے حقوق ادا نہ کرناباعث ہلاکت ہے۔
عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((کَفٰی اِثْمًا اَنْ یَحْبِسَ عَمَّنْ مَنْ یَمْلِکُ قُوْتَہٗ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’آدمی کو (ہلاک کرنے کے لئے) اتناگناہ ہی کافی ہے کہ جس کا خرچ اس کے ذمہ ہے اسے خرچ نہ دے۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیاہے۔
مسئلہ 190 عورت کے حقوق ادانہ کرنا کبیرہ گناہ ہے۔
عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اُحَرِّجُ حَقَّ الضَّعِیْفَیْنِ ، اَلْیَتِیْمِ وَالْمَرْأَۃِ )) رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[2] (حسن)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اے اللہ!میں دو ضعیفوں کا حق (مارنا )حرام کرتا ہوں یتیم کا اور عورت کا۔‘‘اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
مسئلہ 191 بیوی کے غصب شدہ حقوق کی ادائیگی قیامت کے روز شوہر کوکرنی پڑے گی۔
عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((لَتَؤُدَّنَّ الْحُقُوْقَ اِلٰی اَہْلِہَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ حَتّٰی یُقَادَ لِلشَّاۃِ الْجَلْحَائِ مِنَ الشَّاۃِ الْقَرْنَائِ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[3]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’قیامت کے روز تمہیں ایک دوسرے کے حقوق ضرور ادا کرنے پڑیں گے یہاں تک کہ (اگر سینگ والی بکری نے بے سینگ بکری کو مارا ہوگا تو )سینگ والی بکری سے بے سینگ والی بکری کا بدلہ بھی لیاجائے گا۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیاہے۔
[1] کتاب الزکاۃ ، باب فضل النفقۃ علی العیال والمملوک
[2] صحیح سنن ابن ماجۃ ، للالبانی ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 2968
[3] کتاب البر والصلۃ ، باب تحریم الظلم