کتاب: نکاح کے مسائل - صفحہ 154
عَنْ اَبِیْ اُمَامَۃَ الْبَاہِلِیِّ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَقُوْلُ ((فِیْ خُطْبَۃِ عَامِ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ لاَ تُنْفِقْ اِمْرَأَۃٌ شَیْئًا مِنْ بَیْتِ زَوْجِہَا اِلاَّ بِاِذْنِ زَوْجِہَا )) قِیْلَ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ! وَلاَ الطَّعَامَ ؟ قَالَ (( ذٰلِکَ اَفْضَلُ اَمْوَالِنَا )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (حسن) حضرت ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حجتہ الوداع کے سال خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’عورت اپنے شوہر کے گھر سے اس کی اجازت کے بغیر کوئی چیز خرچ نہ کرے۔‘‘عرض کیا گیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !کیا کھانا بھی نہ کھلائے ؟‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’کھانا تو ہمارے مالوں میں سے بہترین مال ہے (یعنی شوہر کی اجازت کے بغیر کھانا بھی نہ کھلائے )۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 184 بیوی اپنے شوہر کی اطاعت نہ کرے تو پہلے مرحلے میں اسے سمجھانے، دوسرے مرحلے میں اپنی خوابگاہ میں بستر الگ کرنے اور تیسرے مرحلے میں ہلکی مار مارنے کی اجازت ہے۔ وضاحت : حدیثمسئلہ نمبر 24 کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 185 شوہر کی غیر حاضری میں اس کی عزت کی حفاظت کرنا بیوی پر واجب ہے۔ عَنْ جَابِرٍ رضی اللّٰه عنہ فِیْ خُطْبَۃِ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((فَاتَّقُوا اللّٰہَ فِی النِّسَائِ فَاِنَّکُمْ اَخَذْتُمُوْہُنَّ بِاَمَانِ اللّٰہِ وَاسْتَحْلَلْتُمْ فُرُوْجَہُنَّ بِکَلِمَۃِ اللّٰہِ عَلَیْہِنَّ اَنْ لاَ یُؤْطِئْنَ فُرَشَکُمْ اَحَدًا تَکْرَہُوْنَہٗ فَاِنْ فَعَلْنَ ذٰلِکَ فَاضْرِبُوْہُنَّ ضَرْبًا غَیْرَ مُبَرِّحٍ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت جابر رضی اللہ عنہ خطبہ حجتہ الوداع بیان کرتے ہوئے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’لوگو!عورتوں پر زیادتی کرتے ہوئے اللہ سے ڈرو کیونکہ تم نے انہیں اللہ کی ضمانت پر حاصل کیا ہے اور ان کا ستر تمہارے لئے اللہ کے حکم پر جائز ہوا ،تمہارا عورتوں پر یہ حق ہے کہ وہ تمہارے بستر پر (یعنی گھر میں )کسی ایسے شخص کو نہ آنے دیں جسے تم ناپسند کرو ،اگر وہ ایسا کریں تو انہیں ایسی مار مارنے کی اجازت ہے
[1] صحیح سنن الترمذی، للالبانی ، الجزء الاول ، رقم الحدیث 538 [2] کتاب الحج ، باب حجۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم