کتاب: نکاح کے مسائل - صفحہ 148
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں عرض کیا گیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !بہترین عورت کون سی ہے؟‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’وہ عورت کہ جب اس کا شوہر اس کی طرف دیکھے تواسے خوش کر دے جب کسی بات کا حکم دے تو اس کی اطاعت کرے نیز عورت کی جان اور مال کے معاملے میں شوہر جس چیز کو ناپسند کرتا ہو اس میں اس کی مخالفت نہ کرے۔‘‘اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 174 ہر معاملے میں شوہر کی آخرت کا خیال رکھنے والی ،ایمان والی ہونا مثالی بیوی کی صفت ہے۔ عَنْ ثَوْبَانَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : لَمَّا نَزَلَ فِی الْفِضَّۃِ وَالذَّہَبِ مَا نَزَلَ ، قَالُوْا : فَأَیُّ الْمَالِ نَتَّخِذُ ؟ قَالَ عُمَرَ : فَأَنَا اَعْلَمُ لَکُمْ ذٰلِکَ ، فَأَوْضَعَ عَلٰی بَعِیْرِہٖ فَأَدْرَکَ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم وَ اَنَا فِیْ اَثَرِہٖ فَقَالَ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم اَیُّ الْمَالِ نَتَّخِذُ ؟ فَقَالَ ((لِیَتَّخِذْ اَحَدُکُمْ قَلْبًا شَاکِرًا ، وَ لِسَانًا ذَاکِرًا ، وَ زَوْجَۃً مُؤْمِنَۃً ، تُعِیْنُ اَحَدَکُمْ عَلٰی اَمْرِ الْآخِرَۃِ ۔ رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[1] (صحیح) حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں جب سونے چاندی کے بارے میں آیت نازل ہوئی تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے آپس میں کہا ’’پھر ہم کون سا مال جمع کریں؟‘‘حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا ’’میں تمہارے لئے ابھی اس سوال کا جواب دریافت کرتا ہوں۔‘‘چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اپنے اونٹ پر سوار ہوئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔میں (یعنی حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ )حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پیچھے پیچھے تھا ۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !ہم کون سا مال جمع کریں؟‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’تم میں سے ہر ایک کوشکر گزار دل ،ذکر کرنے والی زبان ،مومنہ بیوی ،جو آخرت کے بارے میں تمہاری مددگار ثابت ہو ، حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔‘‘اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 175 مثالی بیوی بننے کے لئے چار قابل تقلید مثالیں۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((خَیْرُ نِسَائِ الْعَالَمِیْنَ اَرْبَعٌ مَرْیَمُ بِنْتِ عِمْرَانَ وَ خَدِیْجَۃُ بِنْتِ خَوَیْلَدٍ وَ فَاطِمَۃُ بِنْتِ مُحَمَّدٍ وَ آسِیَۃُ اِمْرَأَۃُ فِرْعَوْنَ )) رَوَاہُ اَحْمَدُ
[1] صحیح سن ابن ماجۃ ، للالبانی ، الجزء الاول ، رقم الحدیث 1505