کتاب: نکاح کے مسائل - صفحہ 147
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے جب کوئی شخص اپنی بیوی کو اپنے بستر پر بلائے اور بیوی انکار کر دے تو وہ ذات جو آسمانوں میں ہے ناراض رہتی ہے حتیٰ کہ اس کا شوہر اس سے راضی ہو جائے۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
مسئلہ 171 شوہر سے بہت زیادہ محبت کرنے والی اور بہت زیادہ بچے جننے والی عورت بہترین رفیقہ حیات ہے۔
وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر 21 کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔
مسئلہ 172 پانچ نمازوں کی پابندی کرنے والی ،رمضان کے روزے رکھنے والی ، پاکدامن اور شوہر کی اطاعت گزار خاتون بہترین رفیقہ حیات ہے۔
عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((اِذَا صَلَّتِ الْمَرْأَۃُ خَمْسَہَا وَ صَامَتْ شَہْرَہَا وَ حَصَّنَتْ فَرْجَہَا وَ اَطَاعَتْ زَوْجَہَا قِیْلَ لَہَا ادْخُلِی الْجَنَّۃَ مِنْ اَیِّ اَبْوَابِ الْجَنَّۃِ شِئْتِ )) رَوَاہُ ابْنُ حَبَّانَ[1] (صحیح)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو عورت پانچ نمازیں ادا کرے ،رمضان کے روزے رکھے ،اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے اور اپنے شوہر کی فرمانبرداری کرے اسے (قیامت کے روز )کہا جائے گا جنت کے (آٹھوں )دروازوں میں سے جس سے چاہے داخل ہو جائے۔‘‘اسے ابن حبان نے روایت کیا ہے۔
مسئلہ 173 شوہر کو خوش رکھنے ،شوہر کی اطاعت کرنے اور اپنی جان و مال شوہر کے حوالے کرنے والی خاتون بہترین رفیقہ حیات ہے۔
عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قِیْلَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ! اَیُّ النِّسَآئِ خَیْرٌ ؟ قَالَ ((اَلَّتِیْ تَسُرُّہٗ اِذَا نَظَرَ وَ تُطِیْعُہٗ اِذَا اَمَرَ وَ لاَ تُخَالِفُہٗ فِیْ نَفْسِہَا وَ مَالِہَا بِمَا یَکْرَہُ )) رَوَاہُ النِّسَائِیُّ[2] (حسن)
[1] صحیح جامع الصغیر و زیادۃ ، للالبانی ، الجزء الثالث ، رقم الحدیث 673
[2] صحیح سنن النسائی ، للالبانی ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 3030