کتاب: نکاح کے مسائل - صفحہ 145
صِفَاتُ الزَّوْجَۃِ الْاَمْثِلَۃِ مثالی بیوی کی خوبیاں مسئلہ 167 کنواری ،شریں گفتار ،خوش مزاج ،قناعت پسند ،شوہر کا دل لبھانے والی اور زیادہ بچے جننے والی عورت بہترین رفیقہ حیات ہے۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ سَالِمِ بْنِ عُتْبَۃَ بْنِ عَدِیْمِ بْنِ سَاعَدَۃِ الْأَنْصَارِیِّ عَنْ اَبِیْہِ عَنْ جَدِّہٖ ث قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((عَلَیْکُمْ بِالْأَبْکَارِ فَاِنَّہُمْ اَعْذَبُ اَفْوَاہًا وَاَنْتَقُ اَرْحَامًا اَرْضٰی بِالْیَسِیْرِ)) رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[1] (صحیح) حضرت عبدالرحمٰن بن سالم بن عتبہ بن عدیم بن ساعدہ انصاری رحمہ اللہ اپنے باپ سے اور اس نے اپنے دادا سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’کنواری عورتوں سے نکاح کرو کہ وہ شیریں گفتار ہوتی ہیں زیادہ بچے جنتی ہیں اور تھوڑی چیز پر جلد خوش ہو جاتی ہیں۔‘‘اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ عَنْ جَابِرٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : کُنَّا مَعَ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فِیْ غَزْوَۃٍ فَلَمَّا قَفَلْنَا کُنَّا قَرِیْبًا مِنَ الْمَدِیْنَۃِ، قُلْتُ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ! اِنِّیْ حَدِیْثُ عَہْدٍ بِعُرْسٍ ، قَالَ ((تَزَوَّجْتَ )) قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ ((أَ بِکْرًا اَمْ ثَیِّبًا؟)) قُلْتُ : بَلْ ثَیِّبًا ، قَالَ ((فَہَلاًّ بِکْرًا تُلاَعِبُہَا وَ تُلاَعِبُکَ )) مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ[2] حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ہم ایک غزوہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے جب ہم واپس ہوئے تو مدینہ کے قریب میں نے عرض کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !میں نے نئی نئی شادی کی ہے۔‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا ’’کیا تو نے شادی کی ہے؟‘‘میں نے عرض کیا ’’ہاں!‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’کنواری سے یا بیوہ سے ؟‘‘میں نے عرض کیا ’’بیوہ سے۔‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’کنواری سے شادی کیوں نہیں کی وہ
[1] صحیح سنن ابن ماجۃ ، للالبانی ، الجزء الاول ، رقم الحدیث 1508 [2] مشکوۃ المصابیح ، للالبانی ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 3088